چین میں گرمی کا قہر، بجلی کی طلب ریکارڈ اونچائی پر، کئی جگہ بلیک آؤٹ جیسے حالات

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2022, 12:20 PM | عالمی خبریں |

 تائی پے، 27؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)   چین  میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید گرمی نے کچھ علاقوں میں بجلی کی طلب کو ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا ہے اور بلیک آؤٹ کا سبب بن گیا ہے۔ اس درمیان حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ اعلیٰ درجہ حرارت کا مسئلہ کم از کم مزید ایک ہفتہ تک جاری رہنے کی امید ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو 300 سے زائد شہروں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سلسیس سے اوپر پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ دی گارجین نے بتایا کہ چین سدرن پاور گرڈ کمپنی نے کہا کہ پیر کا استعمال گزشتہ سال کے پیک لوڈ کا 3 فیصد سے زیادہ رہا ہے۔

گوانگڈونگ علاقہ کا پاور گرڈ بھی ریکارڈ اونچائی پر پہنچ گیا جو 142 میٹر کلوواٹ تک تھا، جو گزشتہ سال کے پیک لوڈ کے مقابلے میں 4.89 فیصد کا اضافہ ہے۔ علاقائی راجدھانی گوانگزو میں بلیک آؤٹ کی اطلاع ملی جہاں اتوار اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس سمیت پورے ہفتہ 37 ڈگری سلسیس سے اوپر درج کیا گیا۔ کمپنی کے ڈسپیچنگ آفس کے منیجر یانگ لن نے کہا کہ ایک بار گوانگجوؤ میں درجہ حرارت 35 ڈگری سلسیس سے زیادہ ہو گیا تو ہر اضافی ڈگری کا مطلب 3 ایم سے 5 ایم کلوواٹ کا یکساں لوڈ اضافہ ہوگا۔ کمپنی نے کہا کہ وہ اوور ہیٹنگ اور خرابی سے بچنے کے لیے مشینوں کا تجزیہ کر رہی ہے اور بجلی فراہمی بنائے رکھنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

اس درمیان دی گارجین نے بتایا کہ چین میں حال کے سالوں میں وسیع پیمانے پر بلیک آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، بجلی کی بڑھتی طلب اور کوئلہ کی کمی کے سبب پورے چین میں تباہی مچائی ہے، جو اب بھی چین میں توانائی کا اہم ذریعہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔