حوثی ملیشیا کی تیل کی بلیک مارکیٹنگ، صنعا میں پٹرول پمپوں پر لمبی لائنیں

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2021, 8:24 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

 دبئی، 19جنوری (آئی این ایس انڈیا) حوثی ملیشیا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی لوٹ مار اور پٹرولیم مصنوعات کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کے نتیجے میں صنعا میں ایندھن کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق صنعا میں پٹرول اسٹیشنوں پر ایندھن کے حصول کے لیے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور لوگوں کو چند لیٹر ڈیزیل یا یٹرول حاصل کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار میں کھڑے ہو کر خوار ہونا پڑ رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران ایندھن کا بحران ایک بار پھر پیدا ہوگیا ہے۔ ایندھن کے بحران کے پیچھے حوثی ملیشیا ہی کے لوگ ہیں جو تیل کی بلیک مارکیٹ فروخت کرتے ہیں جب کہ شہریوں کو پٹرول اسٹیشنوں‌پر تیل دستیاب نہیں ہے۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ اسٹیشن مالکان کو ملیشیا رہ نماؤں کی جانب سے لوگوں کو پٹرول فراہم کرنے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد زیادہ تر پٹرول اسٹیشنوں نے شہریوں کے لیے اپنے دروازے بند کر دیئے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ حوثی ملیشیا خفیہ گوداموں میں تیل کے ذخیرے کی بڑی مقدار کو چھپانے کی ذمہ دار ہے۔ اُنہوں نے بحران کے دور میں ایندھن کی تجارت کرنے اور اسے بلیک مارکیٹ میں اونچی قیمتوں پر اسے فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے۔

ذرائع نے صنعا کے علاقوں اور گردونواح میں غیر معمولی طریقے سے بلیک مارکیٹوں کی بحالی کی بھی تصدیق کی اور کہا کہ سڑکوں کے اطراف سیکڑوں کاریں اور بسیں ریکارڈ قیمتوں پر تیل فروخت کرتی دیکھی جا سکتی ہیں۔

صنعا کے رہائشیوں نے اپنی طرف سے بتایا کہ پٹرول کے 20 لیٹر کنستر کی قیمت 14،000 ریال تک پہنچ گئی ہے جبکہ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں سرکاری پٹرول اور گیس اسٹیشنوں کے باہر کھڑی رہتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حوثی باغیوں کا داغا گیا میزائل تباہ کر دیا گیا: سعودی عرب

 عرب اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ہفتے کی شب یمن سے حوثی باغیوں کا الریاض کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ عرب اتحاد نے بیلسٹک میزائل کے اس حملے سے قبل ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے بارود سے لدے ایک ڈرون کو بھی فضا ہی میں ناکارہ بنا دینے کا دعوی ...

حرمین کے منصوبوں کا مقصد بھیڑ جیسی مشکلات کو حل کرنا ہے: چیف ڈیزائنر

حرمین شریفین کے منصوبوں کے چیف ڈیزائنر ڈاکٹر عبداللہ بن جنیدب نے باور کرایا ہے کہ نئے منصوبوں کا مقصد مسائل کو حل کرنا ہے۔ ان میں ہجوم اور بِھیڑ، مجمع کا تحفظ اور سلامتی اور حجاج اور زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اہم ترین ہیں۔

حوثی باغیوں کا داغا گیا میزائل تباہ کر دیا گیا: سعودی عرب

 عرب اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ہفتے کی شب یمن سے حوثی باغیوں کا الریاض کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ عرب اتحاد نے بیلسٹک میزائل کے اس حملے سے قبل ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے بارود سے لدے ایک ڈرون کو بھی فضا ہی میں ناکارہ بنا دینے کا دعوی ...