'بلیک فنگس' : کورونا مریضوں کے لئے ایک نئی جان لیوا مصیبت ! ۔۔۔۔۔ خصوصی رپورٹ : ڈاکٹر محمد حنیف شباب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th May 2021, 4:41 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل 17/ مئی (ایس او نیوز)  نہ جانے اللہ تعالیٰ کی مشیت کیا ہے کہ اس مرتبہ کورونا کا جو عذاب نازل ہوا ہے، جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں  لے لیا ہے اس سے نکلنے کی تمام تدابیر ایک طرف  ناکام ہورہی ہیں تو دوسری طرف کورونا کے مریضوں کے لئے 'بلیک فنگس' (Black Fungus)  نامی ایک نئی جان لیوا مصیبت سامنے آ گئی ہے۔ جو کورونا علاج کےدوران اور اکثر و بیشتر صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر لوٹنے کے بعد لاحق ہوتی ہے۔

    وائرس ہے یا کوئی سازش ہے؟ :    کورونا وباء کے تعلق سے یہ بحث بھی اپنی جگہ چل رہی ہے کہ واقعی کورونا وائرس کا وجود ہے بھی یا نہیں ؟ کیا یہ انسانی آبادی کم کرنے یا انسانوں کو خوف میں مبتلا کرکے دولت بٹورنے کی عالمی سازش ہے؟ کیا یہ وائرس قدرتی طور پر چمگاڈر سے پھیلا ہے یا پھر یہ چین کی حیاتیاتی ہتھیار (biological weapon) بنانے کی لیباریٹری سے خارج ہوکر عالم انسانیت کے  لئے وبال بن گیا ہے؟ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے تو اپنی تحقیق پوری کرنے کے بعد چین سے وائرس خارج ہونے والی بات کو مسترد کردیا ہے اور چمگاڈر سے پھیلنے کی توثیق کی ہے۔ لیکن ابھی کچھ دن پہلے دنیا کے 18 مشہور سائنسی ماہرین نے ڈبلیو ایچ او کو مراسلہ بھیجا ہے کہ وہ اس معاملے کو اس طرح بند نہ کرے بلکہ لیباریٹری میں وائرس تیار کرنے اور اس کے اخراج کی تھیوری کو سامنے رکھ کر مزید گہرائی سے جانچ کروائے۔

    ایک بات تو اٹل ہے:    یہ ساری بحث ایک طرف اور یہ اٹل حقیقت ایک طرف رہ جاتی ہے کہ کورونا وائرس موجود ہے اور وہ انسان کو بیماری میں مبتلا کررہا ہے جس سے دیکھتے ہی دیکھتے آدمی موت کے منھ میں چلا جارہا ہے۔ ہندوستان میں اس بیماری کی وجہ سے موت کا رقص جاری ہے اور حکومت، ڈاکٹرس، سائنسدان سب کے سب اپنے تمام تر وسائل کے باوجود اس خورد بینی وجود کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئے ہیں۔ اور اس ننھے سے  جرثومہ  نے انسانوں کی مادی ترقیوں کے غبارے سے ہوا نکال کر رکھ دی ہے۔ 

    طبی ماہرین کی بے بسی :    اس وقت ساری دنیا کے طبی ماہرین   SARS-CoV-2 یا کورونا نوویل وائرس کی آئے دن بدلتی ہیئت اور خاصیتوں (میوٹیشن اور ویریئشن) سے پریشان ہیں کیونکہ اس وائرس کا خاتمہ کرنے کے حربے جس تیزی سے بنائے جارہے ہیں اسی رفتار سے وائرس اپنی کیفیت اور خاصیت بدل کر اپنا  وجود باقی رکھنے اور خود کو پہلے سے زیادہ ہلاکت خیز بنانے میں کامیاب ہورہا ہے۔ 
    
    کریلا اور نیم چڑھا :     کورونا بذات خود ایک ایسا وائرس ثابت ہوا ہے جسے طبی ماہرین نہ ابھی پوری طرح سمجھ پائے ہیں اور نہ ہی اس کے علاج کا کوئی موثر اور تیر بہدف نسخہ دریافت کر پائے ہیں ۔ اب ستم یہ ہوا ہے کہ اس کورونا وائرس کے ساتھ کریلا اور نیم چڑھا جیسی بات ہوگئی ہے کیوں کہ انسانی ہلاکتوں میں اس کا ساتھ  نبھانے کے لئے 'بلیک فنگس' آگے آیا ہے جو بڑی تیزی اور سرعت کے ساتھ حملہ آور ہوتا ہے اور فوری علاج نہ کرنے پر مریض کو جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ 

    کیا ہے یہ 'بلیک فنگس':     عام زبان میں پھپھوند کہلانے والے فنگس یا مولڈس مختلف اقسام کے ہوتے ہیں جو انسانی جسم پر کئی طرح کے انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔ یہ جو 'بلیک فنگس' انفیکشن ہے،اسے طبی اصطلاح میں      'میوکورمائکوسِس' کہتے ہیں۔ چونکہ اس فنگس سے ہونے والا انفیکشن ناک یا   منہ  کی اندرونی جھلّی (mucous memberane)  پر کالے داغ کی صورت میں نمودار ہوتا ہے اس لئے بیلک فنگس کہا جاتا ہے۔ یہ انفیکشن خطرناک سرعت کے ساتھ   ناک یا منھ سے ہوتا  ہوا آنکھوں کی طرف بڑھتا ہے ۔ اور جلد ہی اسے روکنے کے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے تو یہ دماغ تک پہنچ جاتا ہے، جس کے بعد صحت یابی کی امیدیں کم سے کم تر اور ہلاکت کا خطرہ بہت ہی زیادہ ہوجاتا ہے۔ اس مرض کی علامات میں سر درد، بخار کے علاوہ آنکھوں کے نیچے شدید درد، ناک بند ہونا یا آنکھوں کی بینائی جزوی طور پر ختم ہونا شامل ہے۔
    
    کیوں ہوتا ہے یہ انفیکشن:    بلیک فنگس کوئی نیا فنگس نہیں ہے ، یہ ہمارے ماحول میں پہلے سے ہی موجود ہے۔ اس کا انفیکشن  کورونا کے مریضوں کو ہی لاحق ہو، یہ بھی ضروری نہیں ہے۔  البتہ اس فنگس کے حملہ آور ہونے اور انفیکشن بڑھنے کی وجوہات میں سب سے اہم سبب جسمانی مدافعتی قوت (immunity)  کمزور پڑنا ہے۔ 

    یہی وجہ ہے کہ آج کل  بلیک فنگس، کورونا کی پیچیدگی کا شکار ہونے والے مریضوں میں دکھائی دے رہا ہے۔   کیونکہ کورونا مریض کی حالت سنگینی کی طرف چلی جائے تو اس صورت میں انفیکشن اور پیچیدگی کومزید بڑھنے سے روکنے کے لئے 'اسٹیروئڈ' دوائیں بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہیں۔ جس کے مضر اثرات سے جسمانی مدافعتی عمل کمزور پڑنے لگتا ہے۔ اس سے بلیک فنگس کا راستہ آسان ہوجاتا ہے۔ 

    آکسیجن اور بلیک فنگس :     کورونا مریض کو جب لمبے عرصہ تک مسلسل آکسیجن دیا جاتا ہے اور اگر مشین میں استعمال ہونے والا پانی جراثیم سے پاک  (sterile) نہیں ہوتا تو بلیک فنگس وہاں اپنی جگہ بنا لیتا ہے۔ جس کی وجہ سے  ناک  کے نتھنوں میں جہاں آکسیجن پائپ گزرتا ہے وہاں پر کالے دھبّے کی شکل میں یہ فنگس نمودار ہوتا ہے۔  اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موڑ پر معالج کی ذرا سی غفلت مریض کے لئے بہت ہی زیادہ پیچیدگی اور ہلاکت کا سبب بن سکتی ہے۔
    
    ملک میں بلیک فنگس کی صورتحال :    ہمارے ملک کی مختلف ریاستوں سے کورونا علاج کے لئے اسپتالوں میں داخل اور آکسیجن پر رکھے گئے مریضوں میں بلیک فنگس انفیکشن کی رپورٹس ملنے لگی ہیں۔ جن میں گجرات، مہاراشٹر، دہلی کے علاوہ اب کرناٹکا کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ گجرات سے ملی ایک خبر کے مطابق سورت شہر میں 15 دن کے عرصہ میں بلیک فنگس کے 40 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 8 مریضوں کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی ہے۔ جبکہ مہاراشٹرا کے وزیرصحت راجیش ٹوپے نے 11 مئی کو ایک بیان میں کہا کہ ریاست میں  اس وقت بلیک فنگس کے 2000 مریض موجود ہونے کا اندیشہ ہے۔ 

    کرناٹک میں بلیک فنگس انفیکشن :    کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر کا کہنا ہے کہ "لوگ ابھی کورونا سے ابھر نہیں پائے ہیں اور اب یہ بلیگ فنگس کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ اس انفیکشن سے مریضوں کی جانیں جا رہی ہیں اور بری بات یہ ہے کہ اس انفیکشن کے لئے درکار دوائیں ہمارے ملک میں دستیاب نہیں ہیں۔ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس مرض کے لئے درکار انجکشن کی 20,000 بوتلیں فراہم کی جائیں۔"
    
    کتنے افراد متاثر ہیں : وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے یہ بھی کہا کہ پوری ریاست میں کتنے افراد بلیک فنگس سے متاثر ہوئے ہیں اس کی پوری تفصیلات ابھی دستیاب نہیں ہیں کیونکہ زیادہ تر کورونا کے مریض نجی اسپتالوں میں زیر علاج رہے ہیں اس لئے وہاں سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اس انفیکشن  سے  متعلق ضروری معلومات اکٹھا کرنے کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ایک رپورٹَ کے مطابق منگلورو کے سرکاری وینلاک ہاسپٹل میں بلیک فنگس کے چار مریض پائے گئے ہیں۔  جبکہ بنگلورو کے منٹو آئی ہاسپٹل میں اب تک بلیک  فنگس کے 14 مریضوں کا علاج کیے جانے کی خبر ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بنگلورو کے ہی وکٹوریہ ہاسپٹل کووڈ وارڈ میں 7 اور دیگر اسپتالوں میں 50 بلیک فنگس کے مریض فی الحال زیر علاج ہیں۔

     کتنا ہلاکت خیز ہے یہ فنگس :    بلیک فنگس سے  ہلاکت خیزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کرناٹکا میں گزشتہ کووڈ کی پہلی لہر کے دوران علاج اور صحت یابی کے بعد جن 8 مریضوں کو بلیک فنگس انفیکشن لاحق ہوا تھا ان سب کا علاج تو کیا گیا مگر صرف دو مریض زندہ بچ سکے باقی 6 مریضوں کی جان بچانا ممکن نہیں ہوا۔ کرناٹک کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بنگلورو کے بورنگ اسپتال میں بلیک فنگس انفیکشن کا علاج تجرباتی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔ اس کے لئے تین تا چار ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو اس کے علاج کے طریقہ کار پر ڈاکٹروں کو ضروری مشورے دے گی اور رہنمائی کرے گی۔ اس تجرباتی طریقہ کو  ریاست کے دوسرے اضلاع میں بھی جلد ہی اپنایا جائے گا۔

    کیسے کیا جاتا ہے علاج :    جب بلیک فنگس حملہ آور ہوتا ہے تو بروقت طبی مداخلت ضروری ہوجاتی ہے اور شروعات میں ہی اس کے پھیلاو کو روکنا ضروری ہوتا ہے۔ ورنہ یہ آنکھوں میں داخل ہوکر قوت بینائی چھین لیتا ہے۔ یہاں تک آنکھیں نکالنے کی نوبت آسکتی ہے۔ اسی طرح آگے بڑھ کر یہ دماغ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کے لئے ابتدائی طور پر روزانہ انجکشن لگوائے جاتے ہیں۔ جو کافی مہنگے ہوتے ہیں۔  علاج 3 ہفتوں سے 7 ہفتوں تک چل سکتا ہے۔ ایک اندازے  کے مطابق ابتدائی دور میں علاج شروع کرنے پر 2 سے 3 لاکھ روپے یا اس سے زائد خرچ آ سکتا ہے۔

    سرجری  ناگزیر ہوسکتی ہے :    اس مرض کے علاج کے لئے ای این ٹی اور آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات ضروری ہوتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ انفیکشن دواوں سے قابو میں نہ آئے اور مریض کی ہلاکت روکنی ہو تو اس کا واحد علاج  چہرے پر سرجری کرنا ہے اور جہاں انفیکشن لگ گیا ہے اس حصّے کے علاوہ اس کے اطراف کے حصے کو کاٹ کر نکال دینا ہے۔ یہاں تک کہ بعض  دفعہ  دماغ  تک کے ایک حصہ کو کاٹنے کی نوبت آسکتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس طرح بغیر وقت گنوائے سرجری کرنے اور چہرے کے مختلف حصے کو  کاٹ کر نکالنے کی وجہ سے چہرہ تو ہمیشہ کے لئے بدنما ہوجاتا ہے، مگر انسان کی جان بچانا ممکن ہوجاتا ہے ۔

(مضمون نگار پیشہ سے ڈاکٹر  ہیں اور فری لانسنگ  بھی کرتے ہیں، ان کے  مضامین معروف اُردو اخبارات میں چھپتے رہتے ہیں۔ ان سے موبائل نمبر   9986300865  یا ای میل    [email protected]  پر رابطہ کرسکتے ہیں)

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...