بھارت جوڑو یاترا کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے:جے رام رمیش

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2023, 11:42 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سری نگر، 29؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سینئر کانگریس لیڈر جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے -انہوں نے کہا کہ یہ یاترا سیاسی جماعتوں کے درمیان گٹھ جوڑ کے متعلق بھی نہیں ہے -ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں ریاستی درجے کی بحالی اور جمہوری عمل کی بحالی فی الوقت ترجیحات ہیں -موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا-انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کو انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ اس کا سیاسی جماعتوں کے درمیان گٹھ جوڑ کرنے سے کوئی واسطہ ہے -ان کا کہنا تھا کہ یہ سال2024کے انتخابات کیلئے ایک پلیٹ فارم بنانے کے متعلق بھی نہیں ہے -

مسٹر رمیش نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سیاسی عمل کی بحالی اور ریاستی درجے کی بحالی فی الوقت ترجیحات میں ہے -انہوں نے کہا کہ کنیا کماری سے شروع ہونے والی اس یاترا نے 116دنوں میں 4ہزار80کلو میٹر کلو میٹرطے کئے -ان کا کہنا تھاکہ یہ یاترا کل136 دنوں پر محیط تھی جن میں 9دن دلی میں ٹھہراؤ تھا-کانگریس لیڈر نے کہا کہ روز22سے23کلو میٹر طے کئے جاتے تھے اور یہ یاترا ملک کے 75ضلعوں سے گذری-انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں یہ یاترا کل دس ضلعوں سے گذری جن میں پانچ ضلعے جموں کے اور پانچ ضلع کشمیر کے ہیں -

اس موقع پر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے صدر وقار رسول نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایک یاترا کے دوران جتنا راہل جی کا استقبال کیا گیا شاید کسی دوسرے لیڈر کا اتنا استقبال کیا گیا ہوگا-مسٹر رسول نے کہا کہ اس یاترا سے لوگوں کو ایک آواز ملی ہے اور لوگ اس آواز کے ساتھ جڑ گئے ہیں -انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان ہے اور نفرت پر سیاست کرنے والوں کی دکانیں بند ہونے کا وقت آیا ہے -سکیورٹی انتظامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات کل کے مقابلے میں بہتر تھے -

ایک نظر اس پر بھی

گجرات ہائی کورٹ نے کہا- ’وزیر اعظم کو ڈگری دکھانے کی ضرورت نہیں!‘ کیجریوال پر 25 ہزار کا جرمانہ عائد

وزیر اعظم کی ڈگری مانگنے کے معاملے میں گجرات ہائی کورٹ نے جمعہ کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کو ان کی گریجویشن ڈگری کا سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

مغربی بنگال کے ہائوڑہ میں دوسرے دن بھی جھڑپیں ، تشدد نئے علاقوں میں پھیل گیا لیکن پولیس کی بھاری نفری کے سبب حالات قابو میں

رام نومی کے جلوس کے سبب ملک کے کئی حصوں میں فرقہ وارانہ تشدد اور تصادم کی اطلاعات آئی ہیں لیکن پولیس اور انتظامیہ کے بروقت اقدام کی وجہ سے حالات اسی وقت قابو میں آگئے مگر مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا کے جڑواں شہر ہائوڑہ میں گزشتہ روز ہونے والا تصادم جمعہ کو دیگر علاقوں تک ...

دہلی بی جے پی کے دو لیڈران نے کاروباری سے مانگے 15 لاکھ روپے، جبراً وصولی کے الزام میں کیس درج

راجدھانی دہلی میں بی جے پی کے دو لیڈروں سیارام شاکیہ اور دھیرج پردھان کے خلاف مبینہ طور سے ایک بزنس مین سے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے کے الزام میں جبراً وصولی کا کیس درج کیا گیا ہے۔ اس پیسے کا مطالبہ گھر تعمیر کرنے کے عوض میں کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر 29 مارچ کو دوارکا ضلع کے ...

نئے مالی سال کے پہلے دن کمرشل ایل پی جی سلنڈر سستا، گھریلوں گیس کے دام غیر تبدیل

آج یکم اپریل 2023 سے نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں کمی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پٹرولیم کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی، اے تی ایف، کیروسین وغیرہ کے داموں کا جائزہ لیتی ہیں اور ان میں تبدیلی کی جاتی ہے۔

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

راہل گاندھی معاملے پر کانگریس کارکنان میں زبردست جوش، اپوزیشن پارٹیاں علاقائی اختلافات بھلا کر ہوئیں متحد

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی پارلیمانی رکنیت ختم ہونے کے بعد جہاں کانگریس کارکنان پہلے سے کہیں زیادہ سرگرم دکھائی دے رہے ہیں، وہیں چھوٹے چھوٹے ایشوز پر منقسم اپوزیشن پارٹیاں بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ ہونے کے بعد وہ ...

بھٹکل : ای- فٹ بال نیشنل چمپیئن بنا بھٹکلی نوجوان ابراہیم گلریز - رومانیہ میں کرے گا ورلڈ چمپیئن شپ کے لئے ہندوستان کی نمائندگی 

بھٹکل کے ایک معروف کرکٹ کھلاڑی نے اب ای اسپورٹس میں اپنے جوہر دکھاتے ہوئے نیشنل ای اسپورٹس چمپیئن شپ(این ای ایس سی) 2023 مقابلوں میں ای - فٹ بال کے  زمرے میں نیشنل چمپیئن شپ جیت لی ہے اور آئندہ رومانیہ میں جو 15 ویں ورلڈ چمپیئن شپ (ڈبلیو ای سی) مقابلے ہونگے اس میں ہندوستان کی ...

عتیق احمد سخت سیکوریٹی میں الہ آباد جیل منتقل۔ آج اُمیش پال اغوا کیس کاسنایا جائے گا فیصلہ

یوپی پولیس  پیر کو سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کو لے کر الہ آباد پہنچ گئی جہاں انہیں نینی جیل کے ہائی سیکوریٹی بیرک میں  رکھا گیا ہے۔ان کے ساتھ ہی ان کے بھائی اشرف کو بھی بریلی کی جیل سے الہ آباد کی جیل میں  منتقل کردیاگیا ہے۔ دونوں بھائیوں کو منگل کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں ...

بلقیس بانو کے زانیوں کی رِہائی معاملہ پر سپریم کورٹ نے مرکز اور گجرات حکومت سے مانگا جواب

سپریم کورٹ نے پیر کے روز 2002 کے گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو کے ذریعہ اجتماعی عصمت دری اور اس کے کنبہ کے اراکین کے قتل کے قصوروار 11 لوگوں کی وقت سے پہلے رِہائی کے خلاف داخل عرضی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اس جرم کو اندوہناک بتایا۔