مغربی بنگال میں مبینہ بی جے پی کارکنوں کے قتل کے نام پر بی جے پی کا احتجاجی مارچ، پولیس کی آنسو گیس سے تواضع 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2019, 9:53 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ 12جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں مبینہ بی جے پی  کارکنوں کے قتل کے خلاف بی جے پی نے بدھ کو کولکاتہ کے لال مارکیٹ واقع پولیس ہیڈکوارٹر کا گھیراؤ کیا۔ اس دوران کچھ لوگوں کے بیری کیڈ توڑنے کی کوشش کرنے پر پولیس نے پانی  کی بوچھاڑ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ مظاہر ہ کے پیش نظر 3 ہزار سے زیادہ جوان تعینات کئے گئے تھے ۔

بی جے پی لیڈر مکل رائے کا الزام ہے کہ 8 جون کی رات کو  ترنمول حامیوں نے بشیر ہاٹ میں ان کے 4 مبینہ کارکنوں کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

واضح ہو کہ گورنرنے کل جمعرات کو اس تعلق سے جائزہ لینے  میٹنگ بلائی ہے۔ اس میں پارتھو چٹرجی (ترنمول)، دلیپ گھوش (بی جے پی)، ایس مشرا (سی پی آئی) اور ایس این مترا (کانگریس) موجود رہیں گے۔ وہیں مظاہرے کے دوران بی جے پی کے ایک کارکن نے کہا کہ:’ہم نے کوئی بیری کیڈنہیں توڑا، ہم پرامن مظاہرہ کر رہے تھے۔ بنگال پولیس نے غلط طریقے سے طاقت کا استعمال کیا‘۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی اور کولکاتہ کے پولیس کمشنر کو اس کا جواب دینا چاہئے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے منگل کو کہا تھا کہ ریاست میں تشدد میں ترنمول کے 8 اور بی جے پی کے 2 کارکن مارے گئے، یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بنگال کو گجرات بنانے کی کوشش کر رہی ہے، میں جیل جانے کے لئے تیار ہوں لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گی۔ ممتا نے اسی دن کولکاتا کے کالج سٹریٹ اور ودیا کالج میں ایشور چندر  ودیا کی مورتی کی نقاب کشائی بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ شمال 24 پرگنہ ضلع میں پیر کو ہوئے دھماکے میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی تھی، جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ ادھر بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ جے شری رام کے نعرے لگانے پر ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے پارٹی کارکن کا مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے اس وقت قتل کی وجوہات پر کچھ نہیں کہا ہے۔

بی جے پی کے سیکرٹری جنرل کیلاش وجے ورگی نے کہا تھا کہ بنگال میں تشدد کی ذمہ داری ممتا بنرجی کی ہے، وہ بدلے کے جذبے سے لوگوں کو بھڑکا رہی ہیں۔ ممتا اپنے کارکنوں سے کہہ رہی ہیں کہ جہاں سے ان کی پارٹی ہار رہی ہے، وہاں بی جے پی کارکنوں کو نشانہ بنایا جائے۔ سارے غنڈے حکمراں ترنمول کے پاس ہی ہیں، ان کے پاس پستول اور بم ہیں۔ہمارے کارکنوں کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے؛بلکہ نہتے ہیں‘۔

ایک طرف کہا جارہا ہے کہ بنگال میں ایسے ہی تشدد ہوتا رہا  تو مرکزی حکومت مداخلت کرتے ہوئے  بنگال میں ’صدر راج‘ نافذ کرسکتی  ہے۔ وہیں دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بی جے پی یہاں  ممتا کی حکومت کو گرانے کے لئے تشدد کا سہارا لے کر صدر راج نافذ کرنے کی تیاری میں لگی ہوئی ہے۔

خبر ہے کہ بنگال میں جاری تشدد پر وزارت داخلہ نے اتوار کو مشاورتی میٹنگ بلائی تھی جس  میں ممتا حکومت کو شہریوں میں یقین برقرار رکھنے میں ناکام بتایا تھا۔ بنگال کے چیف سکریٹری مالائی کمار نے پیر کو جواب دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ کمار نے خط میں لکھا کہ انتخابات کے بعد کچھ غیر سماجی عناصر کی طرف سے تشدد برپا کیا گیا تھا۔ اس قسم کے معاملات کو روکنے کے لئے حکام کی طرف سے بغیر کسی تاخیر کی کارروائی کی گئی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...