بی جے پی کی نفرت سے بھری سیاست ملک کے لئے نقصاندہ: راہل گاندھی
نئی دہلی،16؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت والی سیاست کو صرف بھائی چارہ سے شکست دی جاسکتی ہے۔ راہل گاندھی نے اتوار کو ٹوئٹ کر کے کہا کہ میں بھی یہی مانتا ہوں کہ بی جے پی کی نفرت سے بھری سیاست ملک کے لئے نقصاندہ ہے۔
خیال رہے کہ راہل گاندھی نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک سوال کیا تھا کہ بی جے پی حکومت کی سب سے بڑی کمی کیا رہی؟ آج انہوں نے اس کا جواب دیا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’میں بھی یہی مانتا ہوں کہ بی جے پی کی نفرت بھری سیاست ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔ اور یہ نفرت ہی بے روزگاری کے لئے بھی ذمہ دار ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’ملکی اور غیرملکی صنعت بغیر سماجی امن و سکون کے نہیں چل سکتی۔ روز بروز اپنے آس پاس بڑھتی نفرت کو بھائی چارہ سے شکست دیں گے۔ کیا آپ میرے ساتھ ہیں؟‘‘ راہل گاندھی نے اپنے اس ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا کہ ملک میں صنعتی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے لئے بھائی چارہ ضروری ہے اور نفرت بھری سیاست کو شکست دے کر ہی بھائی چارے کا اعلاج کیا جا سکتا ہے۔