ہوناورمیں ہوئے پریش میستا قتل معاملے میں بی جے پی کا ہاتھ، کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں جانچ کا کیا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th December 2021, 2:41 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7 ڈسمبر (ایس او نیوز)کانگریس لیڈراور ودھان پریشد رکن مسٹر بی کے ہری پرساد نے آج بھٹکل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ چار سال قبل پٖڑوسی تعلقہ ہوناور میں ہوئے ایک 21 سالہ نوجوان پریش میستا کے قتل میں بی جے پی کا ہاتھ ہے۔

بی کے ہری پرساد نے کہا کہ اس نوجوان کے قتل کا معاملہ سُلجھانا ہے تو پھرسپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں سی بی آئی کے ذریعے جانچ کرائی جائے، ایسا کرنے کی صورت میں ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

ودھان پریشد انتخابات میں کانگریس اُمیدوار بھیمنا نائک کے انتخابی پرچار کے موقع پر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ 2017 میں سدارمیا کے زیراقتدارحکومت کے دوران پریش میستا کا قتل ہوا تھا جس کے بعد وزیرداخلہ امت شاہ نے پریش میستا کے گھر پہنچ کر وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کے قاتلوں کا پتہ لگائیں گے اور اُنہیں سخت سزا دیں گے، گھروالوں کے مطالبہ پر سدرامیا حکومت  نے معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کردی تھی۔ مگر اتنا عرصہ گذرنے کے باوجود ابھی تک قاتلوں کا سراغ نہیں لگایا گیا ہے۔ بی کے ہری پرساد نے الزام لگایا کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس قتل کی سازش رچی گئی تھی، بی کے ہری پرساد کے مطابق اگر ٹھیک طرح سے جانچ کی جائے تو بی جے پی لیڈر ہی اس قتل میں ملوٹ پائے جانے کا ڈر اُنہیں ستارہا ہے، اسی وجہ سے اس قتل کی ٹھیک طرح سے جانچ نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ جب دستور کوہی تبدیل کرنے کی بات کھلے عام کرتا ہے  تو پھر ایسے لوگوں سے انصاف کی کیسے توقع کی جاسکتی ہے ؟ بی کے ہری پرساد نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ روڈ، بریج، گھر، پانی وغیرہ کی بات کرتی ہے، مگر بی جے پی کے لیڈران کو دیکھیں وہ ہمیشہ پاکستان، ہندو۔مسلم یہی باتیں کرتے نظر آئیں گے، وہ ملک کے ڈیولپمنٹ پر کبھی کچھ نہیں کہتے۔

پریس کانفرنس میں سابق ایم ایل اے منکل وئیدیا اور ایڈوکیٹ مزمل قاضیا سمیت کانگریس کے کئی دیگر کارکنان موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔