ریپ کے ملزم بی جے پی لیڈر چنمیانند کی طبیعت ہوئی خراب، گھر میں بلائی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2019, 7:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17/ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)  طالبہ کے ساتھ ریپ کا الزام جھیل رہے بی جے پی لیڈر چنمیانند کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔اس کے بعد ان کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کے گھر پہنچی۔چنمیانند کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ کو پیر کی شام سے ہلکا بخار تھا۔اس کے بعد انہیں سینے میں تیز درد ہوا اور شوگر لیول بہت نیچے گر گیا۔ساتھ ہی بلڈ پریشر بھی بڑھ گیا۔بعد میں چنمیانند کی بگڑی صحت کی معلومات میڈیکل کالج کو دی گئی۔جہاں سے ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے گھر پر ان کا علاج کر رہی ہے۔وہیں میڈیکل کالج سے آئے ڈاکٹر ایم ایل اگروال نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ سوامی چنمیانند کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔اسی وجہ سے دل کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر کے سی ورما کے ساتھ انہوں نے سوامی چنمیانند کا آکر علاج کیا۔ اس دوران ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم سے چار ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی بلائی گئی ہے۔فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔ادھر چنمیانند پر عصمت دری کا الزام لگانے والی طالبہ کا کورٹ میں بیان درج کیا گیا۔متاثرہ کو سخت سیکورٹی کے درمیان عدالتی مجسٹریٹ گیتکا سنگھ کی عدالت لے جاکر اس کا بیان درج کرایا گیا۔طالبہ نے بتایا کہ مجسٹریٹ نے تقریباً12 صفحہ میں اس کا بیان درج کیا ہے۔متاثرہ نے اپنی زیرو ایف آئی آر میں اس اسپتال کے کمرے سے چپ اور چنمیانند کے مساج کی ویڈیو شوٹ کرنے میں استعمال چشمے کے چوری ہونے اور دیگر ثبوت کا ذکر بھی کیا ہے۔طالبہ نے یہ بھی بتایا کہ سوامی چنمیانند کے بیڈروم سے چادر، گدّا، شراب کی بوتلیں وغیرہ جو ثبوت غائب کر دیئے گئے تھے، ان کا ذکر بھی اس نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...