خاتون سے بدسلوکی کا معاملہ: شری کانت تیاگی رشی کیش پہنچ کر ’غائب‘، بیوی سے حراست میں لے کر پوچھ گچھ

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 11:41 AM | ملکی خبریں |

نوئیڈا،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  نوئیڈا کی سوسائٹی ’گرینڈ اومیکس‘ میں ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں مفرور شری کانت تیاگی کی بیوی کو پولس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے بیوی کو شام تقریباً 6 بجے شری کانت کے فلیٹ سے حراست میں لیا۔ اس سے قبل جمعہ کو بھی بیوی کو حراست میں لیا گیا تھا۔

شری کانت تیاگی کی بیوی کو جمعہ کے روز حراست میں لے کر 24 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کچھ اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے بیوی کو دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔

وہیں، شری کانت پولیس سے بچنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہا ہے۔ اس نے اتوار کی رات سے نہ تو کوئی کال کی ہے اور نہ ہی اپنا موبائل آن کیا۔ اتنا ہی نہیں، اس نے آن لائن لین دین، اے ٹی ایم کا استعمال بھی بند کر دیا ہے۔ شری کانت تیاگی کی کال ڈیٹیل کی بنیاد پر پولیس ان قریبی لوگوں کو ریڈار پر لے رہی ہے جو اس واقعہ کے بعد رابطے میں آئے تھے۔ شری کانت تیاگی کے موبائل کی آخری لوکیشن اتراکھنڈ کے رشی کیش میں پائی گئی ہے۔

نوئیڈا پولیس نے شری کانت پر گینگسٹر کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ نوئیڈا پولیس کی 8 ٹیمیں 3 ریاستوں میں اس کی تلاش کر رہی ہیں۔

وہیں، پیر کے روز نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سوسائٹی میں شری کانت کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی جی ایس ٹی ٹیم نے بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے بھنگیل میں واقعہ اس کی دکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ اس کے باوجود شری کانت کو گرفتار کر پانا پولیس کے لئے دردِ سر بنا ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...