بارہمولہ میں بی جے پی لیڈر کا اغوا، بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2020, 11:11 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سری نگر،15؍جولا ئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور میونسپل کمیٹی وترگام رفیع آباد کے وائس چیئرمین معراج الدین ملہ کو بدھ کی صبح اغوا کر لیا۔ بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف احمد ٹھاکر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ معراج الدین ملہ ولد غلام احمد ملہ ساکنہ مرازی گنڈ، جو میونسپل کمیٹی وترگام سوپور کے وائس چیئرمین اور حلقہ انتخاب رفیع آباد کے بی جے پی یوتھ نائب صدر ہیں، کو بدھ کی صبح نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔

انہوں نے کہا: 'معراج الدین صبح نو بجے سڑک پر تھے۔ اس دوران ایک گاڑی آئی اور اس میں سوار افراد نے انہیں اغوا کیا۔ ان سے ان کا فون چھین کر گاڑی سے باہر پھینکا گیا ہے'۔ پولیس ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بی جے پی لیڈر معراج الدین ملہ، جنہیں بظاہر اغوا کیا گیا ہے، کو ڈھونڈنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا: 'معراج الدین سری نگر کے ایک سیکورٹی زون علاقے میں قیام پذیر ہیں۔ وہ اپنے آبائی گائوں مرازی گنڈ آئے ہوئے تھے۔ جب وہ بدھ کی صبح سڑک پر چل رہے تھے کہ اسی اثنا میں ایک سینٹرو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے گاڑی روکی اور انہیں اپنے ساتھ لیکر چلتے بنے'۔

انہوں نے کہا: 'معراج الدین کو ڈھونڈنے کی کارروائی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ سینئر پولیس عہدیداروں نے جائے واردات کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں سے بات کی۔ کچھ جگہوں پر ناکے بٹھائے گئے ہیں'۔ جب یو این آئی اردو نے پولیس ذرائع سے پوچھا کہ 'کیا مبینہ اغوا کار مسلح تھے' تو ان کا کہنا تھا: 'معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ فی الوقت سیکورٹی فورسز انہیں تلاشنے میں مصروف ہیں'۔

بارہمولہ میں بی جے پی لیڈر کے اغوا کا واقعہ پڑوسی ضلع بانڈی پورہ میں پارٹی کے لیڈر وسیم باری، ان کے والد اور بھائی کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے۔ قصبہ بانڈی پورہ میں 8 جولائی کی شام کو جنگجوؤں نے بی جے پی کے ضلع صدر شیخ وسیم باری، ان کے والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر گولیاں برسائی تھیں جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت واقع ہوئی تھی۔

وادی کشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور کارکنوں کی شکایت ہے کہ انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ بعض کی یہ بھی شکایت ہے کہ ان کے ساتھ سیکورٹی اہلکار مامور تھے لیکن پی ڈی پی – بی جے پی اتحاد ختم ہونے کے بعد ان سے یہ سیکورٹی واپس لی گئی۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو، جنہوں نے اتوار کو قصبہ بانڈی پورہ میں مہلوک بی جے پی لیڈر کے گھر والوں سے ملاقات کی، نے اس موقع پر انتظامیہ سے بی جے پی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...