کانگریس حکومت وقت کی پکار، مودی کا دوبارہ اقتدار پر لوٹنا ناممکن گووند راج نگر میں ہری پرساد کے حق میں سدرامیا اور کمار سوامی کی زور دار انتخابی مہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th April 2019, 11:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍اپریل (ایس او نیوز) بنگلورو ساؤتھ پارلیمانی حلقے میں کانگریس امیدوار بی کے ہری پرساد کے حق میں زور دار انتخابی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ آج وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی، سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا اور دیگر رہنماؤں نے حلقے بھر میں ہری پرساد کے لئے مہم چلائی۔ شہر کے گووند راج نگر میں روڈ شو کے دوران ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سدرامیا نے ملک میں ایک بار پھر کانگریس حکومت کے قیام کا یقین ظاہر کیا اور کہا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران جس طرح مودی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک کے عوام کی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا س وجہ سے عوام بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے والی حکومت قائم ہونی چاہئے، جہاں امن و امان کے ماحول میں لوگ زندگی بسر کریں اور آپسی بھائی چارے اور محبت کو بڑھاوا ملے۔ وزیر اعظم مودی کو نفرت کا سوداگر قرار دیتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ وہ ملک کے اکثریتی اور اقلیتی طبقات میں نفرت کو بڑھاوا دے کر اپنا سیاسی الو سیدھا کرنا چاہتے ہیں۔ بنگلورو ساؤتھ میں ہری پرساد کی کامیابی کا یقین ظاہر کرتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ ریاست میں گذشتہ پانچ سال کے دوران ان کی حکومت اور پچھلے 10 ماہ کے دوران کمار سوامی کی قیادت والی کانگریس جے ڈی یس مخلوط حکومت نے عوام کی فلاحی و بہبود کے لئے جو کام کیا ہے وہی ریاست میں کانگریس جے ڈی یس اتحاد کی کامیابی کا ضامن ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت کے قیام کے بعد ریاستی حکومت نے شہری اور دیہی علاقوں کی ہمہ جہت ترقی پر پوری توجہ دی ہے۔ آنے والے دنوں میں شہر کے انفراسٹرکچر کو اور بھی بہترین بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے ملک کے جمہوری نظام کو تباہ کردیا ہے۔ گذشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے ان میں سے یہ حکومت ایک بھی پورا نہ کرسکی۔ بلکہ اپنی میعاد میں مودی حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ ایسے میں ملک کے لئے ضروری ہوگیا ہے کہ ہر طرف نفرت اور بدنظمی پھیلانے والی اس حکومت کا خاتمہ جلد از جلد ہوجائے اور ایک ایسی سیکولر اور انصاف پسند حکومت قائم ہو جو ملک کی ترقی کے لئے تمام طبقات کو ساتھ میں لے کر کام کرے۔ اس موقعے پر بنگلورو ساؤتھ پارلیمانی حلقے کے امیدوار بی کے ہری پرساد نے حلقے سے اپنی کامیابی کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دراصل ملک میں آئین اور جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بار بار ملک کے لوگوں کو بے وقوف نہیں بناسکتی۔ اپنی جیت کے آثار کو نمایاں قرار دیتے ہوئے ہری پرساد نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں اس حلقے سے کانگریس کے ساتھ جنتادل دل (یس) کے امیدوار کو بھی اچھے خاصے ووٹ ملے، لیکن اس بار دونوں پارٹیوں کے ایک ساتھ ہونے کا بھرپور فائدہ کانگریس کو ہوگا۔ حلقے کے رکن پارلیمان منتخب ہونے پر اپنے منصوبوں کے بارے میں ہری پرساد نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حلقے کی رکی ہوئے ترقی کو آگے بڑھایا جائے۔ اقلیتوں کے لئے خاص طور پر اپنے منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طبقہ کی ترقی کے لئے کانگریس ہمیشہ پابند رہی ہے وہ خود اپنے حلقے میں آنے والے ہر اسمبلی حلقے بلکہ اقلیتی آبادی پر مشتمل ہر وارڈ میں اقلیتوں بالخصوص اقلیتی خواتین کی تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی یقینی بنانے کے لئے خصوصی مراکز قائم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔