بی جے پی دور اقتدار میں کبھی اچھے دن نہیں آئیں گے:سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2021, 8:43 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،15؍جنوری(ایس او نیوز) حال ہی میں منتخب ہوئے گرام پنچایت اراکین کو تہنیت پیش کرنے وروناحلقہ میں تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور اقتدار میں ریاست کے عوام کیلئے کبھی اچھے دن نہیں آئیں گے۔مگر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کالے کرتوتوں کی وجہ سے کورونا وائرس جیسی مہلک وباء پھیلی ہے اور عوام کا کافی نقصان ہوا ہے۔کووڈ 19- کے موقع پر عوام کی صحت کا خیال کرنے کی بجائے وزیر اعظم نے عوام کے ہاتھوں تالیاں اور برتن بجائے تھے۔ دیش کی حالت کافی خراب ہے اور معاشی حالت کافی بگڑ گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت عنقریب 100روپئے تک پہنچ جائے گی۔ ملک کے کسانوں کو انصاف نہیں مل رہا ہے اور کسانوں کے تعلق سے وزیر اعظم کو ہمدردی ہی نہیں ہے۔

دہلی میں کڑی سردی کے باوجود غریب اور لاچار کسان احتجاج میں لگے ہوئے ہیں اور وزیر اعظم کو کسانوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہی نہیں ہے۔ اسی لئے اگلے انتخابات میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہوجائیگی اور کانگریس دوباوہ اقتدار پر واپس آئیگی۔ حال ہی میں منعقد گرام پنچایت کے انتخابات میں کانگریس کے اراکین ہی زیادہ منتخب ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کچھ بھی کرلیں آئندہ اقتدار پر نہیں آئینگے۔ فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتوں، پسماندہ طبقات اورپچھڑے طبقات، خواتین اور غریبوں کے خلاف ہے۔ میرے دور اقتدار میں جاری کردہ انابھاگیہ اسکیم میں دئے جانے والے چاول کو کم کرکے 5کے جی کردیا گیا ہے۔ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت سنبھال نہیں سکتی تو اس کو سبکدوش ہوجانا چاہئے۔ مگر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین کو صرف اقتدار کی ہوس ہے۔

ا یڈی یورپا عوام کی حمایت سے اقتدار پر نہیں آئے ہیں بلکہ کانگریس اور جنتا دل (یس) کے 17/اراکین کو خرید کر اقتدارحاصل کیا ہے۔ اس موقع پر سدرامیا نے نو منتخب اراکین گرام پنچایت سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے ساتھ رہیں اور کانگریس ہی میں انکا مستقبل شاندار ہے۔ آئندہ انتخابات کے بعد کانگریس دوبارہ اقتدار پر آئے گی۔ عوام کی بہتر سے بہتر خدمت کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...