بی جے پی کو280 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، این ڈی اے کی سیٹیں 300 سے متجاوز ہوں گی: پی مرلیدھر راؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th May 2019, 1:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی لیڈر رام مادھو کے تخمینے کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر پی مرلیدھر راؤ نے کہا کہ بھگوا پارٹی کو 280 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی جبکہ این ڈی اے کے سیٹوں کی تعداد 300 کے پار ہوں گی۔رام مادھو نے کہا تھا کہ بی جے پی کو حکومت بنانے کے لئے اتحادیوں کے حمایت کی ضرورت ہو گی۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو جیسے علاقائی لیڈر قومی تناظر میں غیر متعلقہ ہے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ان کے تلنگانہ کے ہم منصب کے چندرشیکھر راؤ پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کوئی وزیر اعظم بننے کے بارے میں سوچ رہا ہے وہ بھی یہ سوچے بغیر کہ ان کی پارٹی کو انتخابات میں کتنی سیٹیں ملیں گی۔حالیہ انٹرویو میں مادھو کے تبصرہ پر بحث کرتے ہوئے راؤ نے کہاکہ میری پوری پارٹی ان سے متفق نہیں ہے۔صرف میں اکیلا نہیں ہوں۔میری پارٹی کے صدر، میرے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار اور میری پارٹی نے ان کے خیالات پر اختلاف ظاہر کیا ہے اور مجھے بھی معلوم چلا کہ انہوں نے اپنے انٹرویو کے بعد اپنی رائے تبدیل کر لی ہے۔راؤ نے کہاکہ میری رائے میں ہمیں 300 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی یا اپنی خود کی 280 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ ہم اسے این ڈی اے حکومت بتا رہے ہیں۔2014 میں بھی ہم نے این ڈی اے حکومت بنائی تھی لیکن ہمیں اپنی خود کی اکثریت ملی تھی۔ تو یہی صورتحال جاری رہے گی۔مودی نے اس ہفتے بہار میں ایک ریلی میں کہا تھا کہ بی جے پی کی خود کی سیٹیں 300 کے اعداوشمار سے تجاوز کرجائے گی۔راؤ کے مطابق  کانگریس اور اپوزیشن پارٹی بی جے پی سے لڑنے کے لئے ایک متحدہ محاذ نہیں بنا سکے۔پارٹی کے سینئر عہدیدار نے 19 مئی کو آخری مرحلے کے انتخابات کے پیش نظر کہاکہ حالانکہ وہ ہمیں متحدہ چیلنج دینا چاہتے تھے لیکن وہ ایسا کر نہیں سکے۔ اتر پردیش میں پارٹی کی ممکنہ سیٹوں کے بارے میں راؤ نے کہا کہ مرکز میں حکومت ہونے کی وجہ سے بی جے پی کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔اس کی وجہ سے لوگ مایاوتی کو دہلی کے لئے کوئی اختیار نہیں مانتے۔اکھلیش یادو بھی دہلی کے لئے کوئی اختیار نہیں ہے۔یہاں تک کہ ان پارٹیوں کے ووٹر بھی سوچتے ہیں کہ کیوں ہم اس پارٹی کے لئے ووٹ کرنا چاہئے جب وہ دہلی کے تناظر میں متعلقہ نہیں ہیں۔اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی-بی ایس پی اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے راؤ نے کہا کہ ان کی سیاست ریاست میں کام نہیں آئے گی اور بی جے پی اترپردیش اور پورے شمالی ہندوستان میں اپنی پوزیشن کو بہتر کرے گی۔ کے سی آر کی رائے کہ اگلا وزیر اعظم جنوبی ہندوستان سے ہونا چاہئے، اس پر راؤ نے کہا کہ ہر کوئی وزیر اعظم بننے کے بارے میں سوچ رہا ہے، چاہے ان کے پاس معقول سیٹیں ہوں یا نہ ہوں۔راؤ نے کہا کہ پارٹی کو اس بار بھی راجستھان میں تمام سیٹیں ملیں گی۔بہار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں مودی لہر چل رہی ہے۔راؤ نے کہا کہ کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اٹھائے گئے بدعنوانی اور رافیل سودے کا مسئلہ ان کے خلاف ہی گیا ہے۔راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو 23 مئی کے بعد اس کا احساس ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...