بی جے پی سیاست کے لیے فوجیوں کا استعمال کرتی ہے اور انہیں بھول جاتی ہے: کانگریس کے ترجمان جے ویر شیر گل

Source: S.O. News Service | Published on 15th February 2020, 12:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی)  کانگریس کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) الیکشن کے وقت فوجیوں کی شجاعت، شہادت اور بہادری کا استعمال کرتی ہے اور پھر انہیں بھول جاتی ہے، لہذا پلوامہ کے شہداء کے لواحقین ایک سال بعد بھی در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

کانگریس کے ترجمان جے ویر شیر گل نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی فوج اور ان کی بہادری اور قربانی کا سیاسی مفاد کے لیے استعمال کرنا جانتی ہے۔ انتخابات کے وقت اور اس کے بعد فوجیوں کے تئیں اس کا رویہ بدل جاتا ہے۔ انتخابات کے وقت بی جے پی کہتی ہے’ہم ہیں ساتھ ساتھ‘ اور انتخابات ختم ہونے کے بعد کہتی ہے’ہم آپ كے کون؟‘

شیرگل نے کہا کہ کس طرح سے بی جے پی فوجیوں کی شہادت کو بھلا دیتی ہے، اس کی مثال پلوامہ میں شہید ہونے والے فوجی کی بیوہ سنجو دیوی ہیں جو حکومت سے پوچھ رہی ہیں کہ اس نے ایک سال پہلے متاثرہ خاندان کو 25 لاکھ روپے اور نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک یہ وعدہ پورا نہیں کیا۔

اسی طرح کا دوسری مثال کوشل کمار راوت کی بیوی ہیں، جن کا کہنا ہے کہ شہادت کے بعد جب ان کے شوہر کی چتا جل رہی تھی تو تصویر کشی کے لیے بی جے پی کے کئی اہم رہنما پہنچ گئے تھے اور کئی وعدے کیےتھے لیکن اب ایک سال ہو گیا ہے ، اب تک انہیں نہ تو 25 لاکھ روپے ملے اور نہ ہی نوکری ملی ہے۔

ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی شہیدوں کے اہل خانہ کی پکار نہیں سن رہی ہے۔ فوجیوں کے تئیں بی جے پی کا اصول ہے کہ فوجیوں کا استعمال کرو اور اس کے بعد انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے نام پر بی جے پی صرف استعمال کرنا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے سلسلے میں بی جے پی حکومت سے سوال پوچھے جا رہے ہیں لیکن وہ خاموش ہے۔ بی جے پی کو بتانا چاہئے کہ اس معاملے میں ہوئی انٹیلی جنس چوک، معلومات کو وزارت داخلہ کی طرف سے نظر انداز کرنے اور آئی ای ڈی کا ہندوستان کی سرزمین پر پہنچنے کا ذمہ دار کون ہے اور پولیس افسر دیویندرسنگھ کی اس میں کیا کردار رہا ہے۔ حکومت کو یہ بھی بتانا چاہئے اس واقعے کی تحقیقات ہو رہی ہے یا نہیں؟ اور اگر ہو رہی ہے تو اس کی رپورٹ کب تک آئے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...