عوامی غصہ پربی جے پی کی وزیراعلیٰ بدلومہم جاری:منیش سسودیا

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2021, 11:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی24اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے ساتھ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا بھی بی جے پی پر کافی حملہ آور ہیں۔ منیش سسودیانے گوا کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہاہے کہ اب گوا انتخابات میں صرف ڈھائی ماہ باقی ہیں۔ دریں اثناہمیں خبر ملی ہے کہ بی جے پی اپنے وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے والی ہے۔منیش سسودیانے ایک پریس کانفرنس میں کہاہے کہ گوا کے لوگ پرمود ساونت سے دکھی ہیں۔ وہاں پرمود ساونت نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی اتراکھنڈ میں بھی وزیر اعلیٰ تبدیل کرچکی ہے۔ سسودیانے کہاہے کہ بی جے پی نے پرمود ساونت کی 10 نکاتی ناکامی کی فہرست تیار کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ گوا میں کورونا کی بدانتظامی اتنی زیادہ تھی کہ پنچایت کو کردار ادا کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہوئی۔ساتھ ہی گوا میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ بڑے بڑے گھوٹالے ہو رہے ہیں اور بی جے پی کارکنوں میں پیسہ تقسیم کیا گیا ہے۔ سسودیانے کہاہے کہ پرمود ساونت نے کورونا ریلیف کے نام پر ایک جھوٹا وعدہ کیا تھا۔ روزگار کے حوالے سے انہوں نے کہاہے کہ پرمود ساونت بھی نوکریاں دینے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مائننگ مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور مائننگ بھی شروع نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہاہے کہ گوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، قتل اور چوری کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ بجلی اور پانی بھی مہنگا ہو گیاہے۔سسودیا نے کہاہے کہ بی جے پی کے وزیر اعلیٰ گوا میں ناکام ہوچکے ہیں،اس لیے ایک بار پھر چیف منسٹر تبدیل کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی گوا میں حکومت بنائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...