بی جے پی اتر پردیش میں 9 سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، آر ایل ڈی کو ایک سیٹ ملنے کی توقع!

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2024, 10:58 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 14/اکتوبر (ایس او نیوز  /ایجنسی) اتر پردیش میں 10 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں دہلی میں بی جے پی کی ایک اہم میٹنگ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی ان 10 سیٹوں میں سے 9 پر الیکشن لڑے گی، جبکہ آر ایل ڈی میرپور سے ایک سیٹ پر انتخابی میدان میں اترے گی۔ یہ انتخابات دونوں جماعتوں کے لیے سیاسی اہمیت کے حامل ہیں، اور دونوں جماعتیں اپنے امیدواروں کے انتخاب میں سرگرم ہیں۔

رپورٹ  کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اتر پردیش  کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو لے کر بی جے پی کی جاری میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ اس میٹنگ میں بی جے پی کو 9 اور مظفر نگر کی میراپور سیٹ آر ایل ڈی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی 9 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی ۔بی جے پی 20 اکتوبر تک اپنے امیدواروں کا اعلان کر سکتی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سنجے نشاد ماجھوا کی سیٹ کا مطالبہ کر رہے تھے، لیکن بی جے پی نے آر ایل ڈی کو ایک سیٹ کے علاوہ کسی ساتھی کو کوئی سیٹ نہیں دی ہے اور سنجے نشاد کو منانے کی ذمہ داری پارٹی کے اعلی رہنماؤں  کو سونپی گئی ہے۔

واضح رہے  کہ اتر پردیش کے کرہل، ملکی پور، کٹہاری، کندرکی، غازی آباد، خیر، میراپور، پھول پور، مانجھوا اور سیساماؤ میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ ان سیٹوں میں سے سماج وادی پارٹی کے پاس 5، آر ایل ڈی-نشاد پارٹی کے پاس ایک ایک سیٹ تھی، جب کہ بی جے پی کے پاس 3 سیٹیں تھیں۔ لیکن جس طرح سے سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو حیران کیا، اس کو دیکھتے ہوئے ان ضمنی انتخابات کو یوگی آدتیہ ناتھ کے لیے لٹمس ٹیسٹ سمجھا جا رہا ہے۔

حال ہی میں سماج وادی پارٹی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ فہرست کے مطابق تیج پرتاپ یادو کو اکھلیش یادو کی کرہل اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔ تیج پرتاپ اکھلیش کے کزن ہیں۔ وہیں اجیت پرساد کو ایودھیا کے ملکی پور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اجیت ایم پی اودھیش پرساد کے بیٹے ہیں اس کے علاوہ ایس پی نے نسیم سولنکی کو کانپور کے سیسماؤ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں پریاگ راج کے پھول پور سے مصطفی صدیقی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جیوتی بند کو مرزا پور کے ماجھواسے اور شوبھاوتی ورما کو امبیڈکر نگر کے کٹہری سے ٹکٹ ملا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے چھ میں سے چار سیٹوں پر پسماندہ اور دلت امیدوار کھڑے کیے ہیں، جب کہ اس نے دو سیٹوں پر مسلم چہروں کو جگہ دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں مقبرہ پر قبضہ کرنے پر سپریم کورٹ RWA پر گرم؛ پوچھا ؛ ایسا کرنے کی جرأت کیسے ہوئی؟

سپریم کورٹ نے ڈیفنس کالونی رہائشی ویلفیئر ایسوسی ایشن (RWA) کو دہلی کی تاریخی لودی دور کے مقبرہ  پر غیر قانونی قبضہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں RWA سے سوال کیا، "آپ کو دہلی میں لودی دور کی گمٹی پر قبضہ کرنے کی جرأت کیسے ہوئی؟" عدالت نے آثار قدیمہ کے سروے آف ...

ہریانہ کی فی کس آمدنی ملک میں دوسرے نمبر پر، مگر 70 فیصد آبادی بی پی ایل فہرست میں شامل!

ہریانہ ملک کی خوشحال ریاستوں میں شمار کی جاتی ہے، جہاں فی کس آمدنی کے لحاظ سے قابل ذکر ترقی ہوئی ہے۔ یہاں کے کئی دیہی علاقے ملک کے بڑے شہری علاقوں کو بھی پیچھے چھوڑتے ہیں۔ مگر حالیہ اعداد و شمار نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ریاست کی صارفین اور سپلائی وزارت کے ڈیٹا کے مطابق، ہریانہ ...

مرکزی حکومت کی بڑی کارروائی، جعلسازی میں ملوث 4.5 لاکھ بینک اکاؤنٹس منجمد

مرکزی حکومت نے سائبر جرائم کے بڑھتے واقعات کے پس منظر میں سخت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ۵ء۴؍ لاکھ ’’میول اکاؤنٹس‘‘ کو منجمد کردیا ہے۔ سائبر جرائم میں روپوں کو ٹرانسفر کرنے کیلئے ان اکاؤنٹس کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

یوپی پی ایس سی امتحانات کے طریقہ کار پر طلبا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، کانگریس اور ایس پی کی سخت مذمت

یو پی پی ایس سی امتحانات میں نارملائزیشن کے خاتمے اور امتحانات کو ایک دن اور ایک پالی میں منعقد کرنے کے خلاف طلبا کا احتجاج شدت اختیار کر چکا ہے۔ الہ آباد (پریاگ راج) میں یو پی پی ایس سی کے دفتر کے باہر 20 ہزار سے زائد طلبا 25 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ احتجاج کے دوسرے دن قومی ...

سنجے راؤت کا مہاراشٹر انتخابات میں پیسہ استعمال کا الزام، مہایوتی حکومت اور الیکشن کمیشن پر سخت تنقید

مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی ماحول شدت اختیار کر چکا ہے اور دونوں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہی ہیں۔ اس صورتحال میں شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے مہایوتی اتحاد پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن میں الیکشن کمیشن کے کردار پر بھی سوالات ...

کیرالہ: ہندو واٹس ایپ گروپ بنانے پر آئی اے ایس افسر معطل، حکومت نے کارروائی کی ہدایت دی

پیر کے روز کیرالہ حکومت نے ایک آئی اے ایس افسر کو مبینہ طور پر ہندو واٹس ایپ گروپ بنانے کے الزام میں معطل کر دیا۔ معطل کیے گئے افسر کا نام گوپال کرشنن بتایا جا رہا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے مذہبی بنیادوں پر ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا تھا۔ اس گروپ کا نام ’ملّو ہندو ...