کورونا کے قہر سے قطع نظرفرقہ وارانہ ایجنڈہ پر بی جے پی متوجہ، ریاست میں ایک بار پھر انسداد گؤ کشی قانون لانے کی تیاری

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 11:12 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍جولائی(سالار نیوز)ایسے مرحلے میں جبکہ ریاست کے عوام کورونا وائرس کے قہر سے بدحال ہیں، ریاست کی بی جے پی حکومت خاموشی سے اپنا فرقہ وارانہ ایجنڈہ نافذ کرنے کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔

ریاستی وزیر برائے مویشی پالن پربھو چوہان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کرناٹک عنقریب انسداد گؤکشی قانون2012نافذ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کے نفاذ کے لئے اترپردیش اور گجرات میں رائج انسداد گؤکشی قانون کا ماڈل کا جائزہ لیاجاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی لیجس لیچر میں اس قانون کے منظور ہوتے ہی ریاست میں گؤکشی کے ساتھ ساتھ گائے کی غیرقانونی اجازت پر بھی مکمل پابندی لگادی جائے گی۔ اس کے علاوہ دیگر ریاستوں سے گائے کی اسمگلنگ پر پابندی لگ جائے گی۔وزیر موصوف نے بتایا کہ ریاستی حکومت مختلف اضلاع میں گائے کی دیکھ بھال کے لئے موجود گؤشالہ کو مضبوط کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ،آسام، بہار، دہلی،گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، جھارکھنڈ،مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، اڑیسہ، پنجاب،تملناڈواور اترپردیش میں انسداد گؤ کشی قانون لاگو ہے۔ انہی بنیادوں پر حکومت،کرناٹک میں ایک مؤثر قانون لانے پر غور کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2010میں کرناٹک کی ایڈی یورپا حکومت نے ایسا ہی ایک قانون اسمبلی میں پیش کیا جو2012میں منظور کیاگیاتھا، لیکن اس وقت مرکزی وزارت داخلہ نے اس قانون میں چند تبدیلیوں کی ہدایت دیتے ہوئے مسودہ کو لوٹادیاتھا۔بعد میں کرناٹک میں اقتدار پرآنے والی سدارامیا حکومت نے 2012میں منظورکئے گئے قانون کو واپس لے لیا۔اب جبکہ کرناٹک میں دوبارہ بی جے پی حکومت اقتدار پر ہے یہ قانون لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...