پیگاسس معاملہ پر مشکل میں بی جے پی، نتیش کے بعد مانجھی نے بھی جانچ کا کیا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2021, 11:44 PM | ملکی خبریں |

پٹںہ،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں برسراقتدار این ڈی اے میں شامل پارٹی جنتا دل یو لیڈر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پیگاسس معاملہ میں جانچ کرانے کی بات کہے جانے کے بعد منگل کو ’ہم‘ یعنی ہندوستانی عوام مورچہ پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے بھی جانچ کا مطالبہ کر دیا۔ سابق وزیر اعلیٰ مانجھی نے منگل کو واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ ’’مجھے لگتا ہے موجودہ حالات کو دھیان میں رکھ کر پیگاسس جاسوسی معاملہ کی جانچ کرا لینی چاہیے۔‘‘

مانجھی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اگر اپوزیشن کسی معاملے کی جانچ کا مطالبہ کر لگاتار پارلیمنٹ کا کام متاثر کر رہا ہے تو یہ سنگین معاملہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ موجودہ حالات کو دھیان میں رکھ کر پیگاسس جاسوسی معاملے کی جانچ کرا لینی چاہیے، جس سے ملک کو پتہ چل پائے کہ کون کن لوگوں کی جاسوسی کروا رہا ہے۔‘‘

بہار میں نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت ہے، جس میں بی جے پی اور جنتا دل یو کے علاوہ ہم اور وکاس شیل انسان پارٹی بھی شامل ہے۔ اس سے قبل بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کے روز پیگاسس معاملہ کی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اس معاملے میں پورے طور پر ایک ایک بات دیکھ کر مناسب قدم اٹھانا چاہیے۔

نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں نتیش کمار نے کہا تھا کہ ’’آج کل تو جانتے نہیں کہ یہ سب چیز کئی طرح سے کون کر لے گا، اس پر پورے طور سے ایک ایک بات کو دیکھ کر مناسب قدم اٹھانا چاہیے۔ لیکن کیا ہوا ہے کیا نہیں، یہ پارلیمنٹ میں کچھ لوگ بول رہے ہیں اور اخبارات میں آ رہے ہیں، اسی کو ہم دیکھتے ہیں۔ جو بھی کچھ ہے اس پر پوری طرح سے جانچ ہونی چاہیے۔‘‘

نتیش کمار نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’’کسی کو پریشان کرنے کے لیے اگر ایسا کوئی کام ہوتا ہے تو یہ ٹھیک نہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ جو بھی سچائی ہے، سامنے آ جائے۔ اس پر بحث ہو جانی چاہیے، جو بھی ہے صاف ہو جانا چاہیے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...