بہار: بی جے پی کے ریاستی صدر اور ان کے کنبہ کے اراکین بھی کورونا پوزیٹیو

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2020, 11:36 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹنہ،16؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  بہار میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کی زد میں اب بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال اور ان کے کنبہ کے اراکین بھی آگئے ہیں۔

بی جے پی ذرائع کے مطابق جیسوال کے ساتھ ان کی اہلیہ منجو چودھری ، ان کی ماں اور کنبہ کے کچھ دیگر اراکین کو کورونا انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان کے علاوہ بی جے پی کے تنظیمی سکریٹری ناگیندر جی ، ریاستی جنرل سکریٹری دیویش کمار ، نائب صدر راجیش ورما اور رادھا موہن شرما سمیت 24 لوگوں کے بھی کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس کے بعدسے بی جے پی دفتر کو بند کر دیا گیا ہے ۔ بی جے پی کے سبھی متاثرہ لیڈر ہوم قرنطینہ میں ہیں۔

دریں اثناءاپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی لیڈران کے پوزیٹیو ہونے پر وزیر صحت منگل پانڈے پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ” بی جے پی کے ریاستی صدر ، نائب صدر اور اراکین اسمبلی سمیت کئی بڑے لیڈران پازیٹیو ہیں ۔ بی جے پی کے لوگ بہار میں انفیکشن پھیلا رہے ہیں۔ ان کے ایسے ناکارہ وزیر صحت ہیں کہ اپنے نائب وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی دفتر کو ہی کورونا سے نہیں بچا پائے تو بہار اور عام آدمی کو کیا بچا پائیں گے “

یادو نے ایک دیگر ٹوئٹ کے ذریعہ بی جے پی پر تیکھا حملہ کیا اور کہاکہ بہار بی جے پی کے 100 لیڈران کی رینڈم جانچ کرانے پر 75 لیڈران پوزیٹیو پائے گئے ۔ تصور کیجئے اگر سبھی کی جانچ ہو جائے تو کتنے پوزیٹیو  ملیں گے ۔ انہوں نے آگے لکھا کہ ” ریاست کے لوگوں سے درخواست ہے کہ انفیکشن پھیلانے والے ان خصوصی جماعتیوں سے دور رہ کر خود کو اور کنبہ کے لوگوں اور ریاست کو محفوظ رکھیں ۔ ورچوئل اور ولچر کے فرق کو سمجھیں“۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔