بی جے پی ترجمان سمبت پاترا ’کورونا‘ کی زد میں، اسپتال میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2020, 7:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی ترجمان سمبت پاترا میں جمعرات کے روز کورونا کی علامت نظر آنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا اور یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح چاروں طرف پھیل گئی۔ حالانکہ سمبت پاترا کے ذریعہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے ہی ان کی طبیعت جلد ٹھیک ہونے سے متعلق دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بی جے پی ترجمان تجیندر پال سنگھ بگّا، کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے جیوترادتیہ سندھیا اور مادھو شرما سمیت سمبت پاترا کی متعدد خیر خواہوں نے ان کے جلد ٹھیک ہو کر گھر واپسی کی خواہش سوشل میڈیا کے ذریعہ ظاہر کی ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سمبت پاترا کو جمعرات کی صبح گروگرام واقع میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ آئی سی یو-7 میں ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل 'امر اجالا' کے مطابق کورونا وائرس انفیکشن کی زد میں آنے کے بعد سمبت پاترا کو میدانتا میڈیسٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، حالانکہ اس بات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ وہ واقعی کورونا انفیکشن کے شکار ہیں یا پھر اندیشہ کی بنیاد پر وہ اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔

بیشتر میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سمبت پاترا کی کورونا رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ یہ بات سامنے آ سکے کہ وہ پازیٹو ہیں یا نہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ سمبت پاترا کی حالت اسپتال میں مستحکم ہے اور وہ جمعرات کی صبح اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر کافی سرگرم بھی نظر آ رہے تھے۔ انھوں نے آج صبح کئی ٹوئٹ بھی کیے تھے، اس لیے سمبت پاتر اکے خیر خواہ ان کی اسپتال سے جلد واپسی کو لے کر دعا کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...