بی جے پی کرناٹک میں مزید دو نائب وزرائے اعلیٰ بنائے گی؟

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2019, 12:18 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍ ستمبر(ایس او نیوز) بی جے پی کی لیڈر شپ توقع ہے کہ کرناٹک میں حالیہ دنوں 3/ وزرائے اعلیٰ کی نامزدگی کے ساتھ مزید 2/ نائب وزری اعلیٰ مقرر کرے گی۔ توقع ہے نئے وزرائے اعلیٰ دو اہم ذاتوں سے ہوں گے۔ نئے وزرائے اعلیٰ میں ایک درج فہرست ذات اور ایک کروبا طبقہ سے ہوں گے۔ ایڈی یورپا کی کابینہ میں موجود تین نائب وزرائے اعلیٰ میں ایک درجہ فہرست ذات کے (گووند کارجول) لنگایت طبقہ سے (لکشمن ساودی) اور وکلیگا طبقہ سے (سی این اشوتھ نارائن) ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اس اقدام کے دو مقاصد ہیں،ایک جانچ کرنا اور بڑی ذاتوں کو خوش رکھ کر کرناٹک میں پارٹی کا ووٹ بینک قائم کرنا ہے۔ پانچ طبقے کرناٹک کی آبادی کا تقریباً 70/ فیصد حصہ ہیں۔ دوسرا بی جے پی ہائی کمان چاہتا ہے کہ پانچوں کے درمیان مقابلے ہو جن میں سے ایک ایڈی یورپا کا جانشین بنے۔کرناٹک بی جے پی کو لنگایتوں کی پارٹی کے طو رپر دیکھا جاتا ہے۔ وکلیگا طبقہ کی اکثریت کو جے ڈی ایس سے قریب اور آہندہ کو کانگریس کا ووٹ بینک سمجھاجاتا ہے۔ بی جے پی لیڈر شپ نے محسوس کیا ہے کہ اسے لنگایتوں کی پارٹی کا لیبل ہٹانا ہوگا۔ یہ یقینی بنانے کے لئے کہ وہ اقتدار میں رہے۔ پارٹی دیگر طبقوں تک پہنچ رہی ہے۔بی جے پی کے ایک سینئر کارکن نے کہا ”اس نئے تجربہ کے ساتھ بی جے پی کو ایک بڑا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی امید ہے۔“ گو بی جے پی نے ریاست میں دو مرتبہ حکومت قائم کی ہے۔ وہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔2008ء میں اس نے اکثریت کے لئے درکار سیٹوں سے4/ کم 108/ سیٹیں حاصل کیں۔ 2018ء میں اکثریتی ووٹروں کی پسند کے باوجود اسی نے 104/ سیٹیں حاصل کیں۔نا اہل قرار دئیے گئے 17/ اراکین اسمبلی کے تعلق سے فیصلہ ہونے تک نئے نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرری نہیں ہوسکے گی۔ عدالت اگر نا اہلیت کو کالعدم قرار دیتی ہے تو پارٹی رمیش جارکی ہولی (ایس ٹی) کو انعام دے سکتی ہے، جنہوں نے کانگریس۔جے ڈی ایس مخلوط حکومت گرانے میں مدد کی۔اگر سپریم کورٹ نا اہلیت کو جائز قرار دیتی ہے تو بی سری راملو کو عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ جہاں تک کروبا طبقہ کو نمائندگی دینے کا معاملہ ہے، پارٹی کو ابھی ناموں کو قطیعت دینا ہے۔ہوسکتا ہے کہ یہ عہدہ کے ایس ایشورپا کو ملے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔