ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کی تقریبات منسوخ،بی جے پی حکومت کا اقدام اقلیتوں کے خلاف ہے؛ سابق چیف منسٹر سدرامیا کاالزام 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th July 2019, 10:24 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کرناٹک کی بی جے پی حکومت کے موجودہ چیف منسٹر بی ایس یڈی یور اپا نے اپنی خدمات کا جائیزہ لینے کے فوری بعد منگل کے دن ریاست میں حضرت ٹیپو سلطان ؒ کے یوم پیدائش کی تقریبات منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جب کہ کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرسابق چیف منسٹر سدرامیا کی کانگریسی حکومت کے دوران ریاست میں سال 2016سے حضرت ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریبات سرکاری سطح پر منعقد کی جارہی تھیں۔ سدرامیا حکومت کے دوران بھی ریاست میں ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریبات منانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد ہوتے رہے تھے لیکن اسکے باوجود سدرامیا حکومت نے انگریزوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت پی لینے والے حضرت ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریبات منانے کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔ لیکن اب محکمہ کنڑا اینڈ کلچر کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق حضرت ٹیپو سلطان ؒ کی یوم پیدائش کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ پیر کے دن سینئیر بی جے پی لیڈر اور سابق اسپیکر کے جی بوپیا نے چیف منسٹر یڈی یور اپا کو ایک مراسلہ روانہ کیا تھا جس میں ٹیپو جینتی تقریبات منسوخ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ انھوں نے وضاحت کی تھی کہ ضلع کوڈگو میں خصوصیت کے ساتھ  ٹیپو جینتی منانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔جس کے سبب خانگی اور سرکاری املاک کا نقصان پہنچا تھا۔ سابق چیف منسٹر سدرامیا نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریبات منسوخ کرنے کا اقدام مخالف اقلیتی اقدام ہے اور یہ ایک قابل مذمت اقدام ہے۔ یہ بی جے پی کی اقلیتوں کی  مخالفتئ کرنے والی آئیڈیالوجی کا ایک حصہ ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ٹیپو سلطان کو صرف اقلیتوں کا ہیرو سمجھنا نہایت غلط ہے۔ جب کہ انھوں نے برطانوی تسلط کے خلاف اپنی جان گنوادی اور اپنے دور اقتدار میں علاقہ میسور کی ترقی پر بھر پور توجہ دی۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...