بی جے پی اور آر ایس ایس جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں: اشوک گہلوت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2021, 9:20 PM | ملکی خبریں |

ترواننت پورم،23؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے وزیر اعلیٰ اور سینئر کانگریس لیڈر اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی غلط پالیسیوں اور انتظامی اقدامات کے ذریعے جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں۔ گہلوت یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر پر اندرا بھون میں کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کر رہے تھے۔

گہلوت نے مرکزی ایجنسیوں پر نشانہ لگایا اور کہا کہ یہ ایجنسیاں اپنے سیاسی آقاؤں کی دُھن پر ناچ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ملک بھر میں کانگریس کی اہم حریف ہے اور بی جے پی کی ’کانگریس مکت بھارت‘ جیسی ذہنیت کی کسی بھی قیمت پر مخالفت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ریاستی حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس طریقہ کار سے وہ جمہوریت اور آزادی کے جذبہ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ گہلوت نے امید ظاہر کی کہ کیرالہ میں کانگریس کی قیادت والا یو ڈی ایف اقتدار میں واپسی کرے گا۔

اس موقع پر بولتے ہوئے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینو گوپال نے کہا کہ کانگریس کیرالہ اسمبلی انتخابات میں قابلیت کی بنیاد پر امیدواروں کو میدان میں اتارے گی اور اس میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیتنا اہم اور واحد مقصد ہے کیونکہ فیصلہ کن انتخابات میں ذاتی پسند - ناپسند کوئی معنی نہیں رکھتا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...