بی جے پی ہاردک پٹیل کو پریشان کر رہی ہے: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2020, 11:17 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی لیڈر ہاردک پٹیل کی گرفتاری پر اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ اپنے سماج کے لوگوں کی آواز اٹھانے کے لئے ان (ہاردک) کو پریشان کیا جا رہا ہے گجرات میں احمد آباد کی ایک عدالت سے غداری وطن کے معاملہ میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد کانگریس میں شامل ہو چکے ’پاٹيدار آرکشن آندولن سمیتی‘ ( پاس) کے سابق کنوینر ہاردک پٹیل کو ہفتہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

پرینکا گاندھی نے آج ٹوئٹ کرکے کہا ’’نوجوانوں کے روزگار اور کسانوں کے حق کی لڑائی لڑنے والے نوجوان ہاردک پٹیل جی کو بی جے پی بار بار پریشان کر رہی ہے۔ ہاردک نے اپنے سماج کے لوگوں کی آواز اٹھائی، ان کے لئے روزگار مانگا، اسکالرشپ مانگی، کسان تحریک چلائی اور بی جے پی اس کو’غدار‘ کہہ رہی ہے۔

ہاردک پٹیل کی گرفتاری پر اسسٹنٹ پولیس کمشنر راج دیپ جھالا نے ٰ’یواین آئی‘ کو بتایا تھا کہ ضلع احمد آباد کے ويرم گام تعلقہ، جو ان کا آبائی علاقہ بھی ہے، کے ہانسل پور چوراہا کے قریب سے گرفتارکیا گیا۔ ہاردک کو ہفتہ کی شب کرائم برانچ کے لاک اپ میں رکھا گیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے سماعت کے دوران ہاردک کی بار بار کی غیر موجودگی پر پر وارنٹ جاری کیا تھا۔ یہ معاملہ 25 اگست 2015 کو یہاں جی ایم ڈی سی میدان میں ہونے والی ’پاٹیدار آرکشن سمرتھن‘ ریلی کے بعد ریاست گیر توڑ پھوڑ اور تشدد کو لے کر کرائم برانچ نے اسی سال اکتوبر میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس میں کئی سرکاری بسیں، پولیس چوکیاں اور دیگر سرکاری املاک کو آگ کے حوالہ کردیا گیا تھا۔ اور اس دوران ایک پولیس اہلکار سمیت تقریباً 12 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں کئی پولیس فائرنگ کے سبب ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس نے چارج شیٹ میں ہاردک اور ان کے ساتھیوں پر منتخب حکومت کو گرانے کے لیے تشدد پھیلانے کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ایڈیشنل ضلع جج بی جے گناترا کی عدالت نے ہاردک کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کے بعد کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ 24 جنوری مقرر کر دی۔ سرکاری وکیل سدھیر برهم بھٹ نے یو این آئی کو بتایا کہ انہوں نے عدالت میں دلیل دی تھی کہ ہاردک کو اگرچہ اس معاملہ میں ہائی کورٹ نے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ کیس کی سماعت میں تعاون کریں گے لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے ہیں۔ وہ کسی نہ کسی بہانے غائب رہے۔

برهم بھٹ نے کہا کہ اب ہاردک کی ضمانت بھی منسوخ ہو سکتی ہے۔ عدالت چاہے تو پیشی کے بعد وارنٹ منسوخ بھی کرسکتی ہے۔ کیس کے دو دیگر ملزم دنیش با بھنیا اور چراغ پٹیل ہفتہ کو عدالت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ ہاردک کے خلاف سورت میں غداری معاملہ کا ایک اور کیس بھی درج ہے۔ اس معاملہ میں انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہوئی ہے۔ وہ دونوں معاملوں میں تقریباً نو ماہ تک جیل میں رہے تھے اور رہائی کے بعد ضمانت کی شرط کے ساتھ چھ ماہ تک گجرات سے باہر بھی رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...