یوپی کے ضمنی انتخاب میں شکست کا سلسلہ توڑنا چاہتی ہے بی جے پی، گزشتہ ضمنی انتخابات میں نہیں رہا تھا اچھا تجربہ

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 7:11 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،08/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کی جیت سے حوصلہ افزائی بھارتی جنتا پارٹی پردیش میں 11 سیٹوں پر ہونے جا رہے اسمبلی ضمنی انتخابات میں اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔گزشتہ ضمنی انتخابات کا اچھا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے بی جے پی اس بار اپنی شکست کا سلسلہ توڑنا چاہتی ہے۔ضمنی انتخابات کو لے کر بی جے پی تنظیم اور حکومت نے مل کر اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔بی جے پی اس بار 10 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے، جبکہ پرتاپ گڑھ سیٹ حلیف اپنا دل (ایس) کودی گئی ہے۔ سال 2017 کے انتخابات میں ان 10 سیٹوں میں سے بی ایس پی اور سماجوادی پارٹی نے صرف دو نشستیں جلالپور اور رامپور جیتی تھیں، لیکن اب کی بار بی جے پی سب پر نظررکھے ہوئے ہے۔بی جے پی کی کوشش ہے کہ اس بار کے انتخابات میں تمام سیٹوں پر جیت درج ہو تاکہ ابھی تک ہوئے ضمنی انتخابات میں ہوئی شکست کا سلسلہ ٹوٹ سکے۔انتخابات کے اعلان کے پہلے وزیر اعلی یوگی، ریاستی صدر آزاد دیو اور تنظیم جنرل سکریٹری سنیل بنسل انتخابات والے علاقوں کا دورہ کر کے کئی پروگراموں کے ذریعے اپنی موجودگی درج کرا چکے ہیں۔اب دوسرے مرحلے میں جہاں ضمنی انتخابات ہونے ہیں وہاں پر جلسہ عام، بوتھ کانفرنس، پسماندہ طبقے، ایس سی /ایس ٹی، خواتین، اقلیتی اور کسان کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ہر علاقے میں ریاستی صدر آزاد دیو یا ریاستی حکومت کے کسی وزیر کا پروگرام ہو رہا ہے۔انچارج وزیر بھی اپنے علاقوں میں ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی بھی گزشتہ دو ماہ کے دوران جن علاقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں وہاں کا دورہ کر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد اور نقاب کشائی کر چکے ہیں۔اب آگے وہ انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔صوبہ نائب صدر جے پی ایس راٹھور نے بتایا کہ اجلاس میں اسمبلی ضمنی انتخابات کے منصوبوں کا جائزہ ہوا اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔15 اکتوبر کو یوگی کانپور کے گووندنگر، چترکوٹ کے مانکپور، لکھنؤ کینٹ اور پرتاپ گڑھ ضلع کے صدر اسمبلی حلقہ میں رہیں گے۔وزیر اعلی 16 اکتوبر کو بارہ بنکی کے زیدپور، امبیڈکر نگر کے جلالپور، بہرائچ کے بلہا اور مؤکے گھوسی اسمبلی حلقہ میں رہیں گے۔وہ 18 اکتوبر کو سہارنپور ضلع کے گنگوہ، رامپور، علی گڑھ ضلع کے اگلاس اسمبلی حلقہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی کے ایک سینئر کارکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ ضمنی انتخابات بی جے پی کے لئے بہت اہم ہے۔اگر یہ ضمنی انتخابات اپوزیشن جیت جاتا ہے تو حکمراں پارٹی کا حوصلہ کمزورہوگا۔ آگے 2022 کے انتخابات میں بھی مشکل ہو گی۔اسی لیے اس بار تنظیم اور حکومت کی مدد سے اس میں پوری طاقت جھونکی گئی ہے۔کارکن نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں وزیر اعلی کی شبیہہ کا بھی سوال ہے۔اس بار مکمل دارومدار انہی پر ہے۔نائب وزیر اعلی کیشو موریہ بھی مہاراشٹر انتخابات میں مصروفیت کی وجہ سے زیادہ وقت اپنے پردیش کے ضمنی انتخاب میں نہیں دے پائیں گے۔ایسے میں وزیر اعلی یوگی کو ہی پوری گاڑی سنبھالنی پڑے گی۔جن سیٹوں پر ایس پی-بی ایس پی جیتی تھی، وہاں انہیں شکست دے کر اپنے جیت کو برقرار رکھنے کا چیلنج بھی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...