بی جے پی مکانوں پرزبردستی بھگوا پینٹ کرا رہی ہے :واسو دیو

Source: S.O. News Service | Published on 14th July 2020, 10:42 AM | ملکی خبریں |

پریاگ راج،14؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر و ایم ایل سی واسو دیو نے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو خط لکھ کر الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے کابینی وزیر نند گوپال نندی کی ہدایت پر بہادر گنج محلے کے مکانوں کو زبردستی بھگوا رنگ سے پینٹ کیا جارہا ہے اور اس پر اعتراض کرانے والوں کو مارپیٹ کی دھمکی دی جارہی ہے۔

واسودیو نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اس قدر بے لگام ہوگئے ہیں کہ ان کی ہدایت پر اب گلیوں کے مکان زبردستی بھگوا رنگ میں رنگے جارہے ہیں۔انھوں نے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو خط لکھ کر معاملے کی جانچ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں کو بے لگام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام ان کو سبق سکھائیں گے۔

واسو دیو نے اپنے شکایتی خط میں لکھا ہے کہ ایس پی کارکن رویندر کمار گپتا کا مکان کوتوالی تھانہ علاقے کے بہادر گنج محلے میں واقع ہے۔مسٹر نند گوپال نندی کے کہنے پر ان کے رشتہ دار مسٹر کمل کمار کیسروانی بھگوارنگ میں پریشر میشن سے زبردستی ان کے مکان کا پینٹ کرانے لگے۔ اس غیر قانونی کام کو جب رویندر کمار نے منع کیا تب ان کے ساتھ گالی گلوج کی گئی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...