آپریشن کنول کے جواب میں کانگریس بھی بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو توڑ سکتی ہے: دنیش گنڈوراؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th May 2019, 11:38 AM | ریاستی خبریں |

ہبلی، 12؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر بی ایس ایڈی یو رپا کے اس بیان کی سخت تنقید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریاست کی جنتادل (سیکولر)۔کانگریس اتحادی حکومت کو گرانے کے لئے بی جے پی کانگریس کے اراکین اسمبلی کو لالچ دے گی۔ پارٹی نے کہا کہ کانگریس بھی بی جے پی کی کمل مہم کے انتقام کے طورپر اس کے اراکین اسمبلی کو لالچ دے سکتی ہے۔ایڈی یورپا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کرناٹک کانگریس کے صدر دنیش گنڈوراؤ نے آج کہاکہ کانگریس بھی یہ کام کرسکتی ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ریاستی حکومت کو گرانے کے بی جے پی کے منصوبہ کو ناکام کرنے کے لئے کانگریس نے بھی حکمت عملی تیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کانگریس اراکین اسمبلی کو توڑنے کی کوشش کرسکتی ہے تو ہم لوگوں کے پاس بھی بی جے پی کے غیرمطمئن اراکین اسمبلی کو اپنے حق میں جوڑنے کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایڈی یورپا دن میں وزیراعلی بننے کاخواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایڈی یورپا نے ریاست میں اسمبلی انتخابات کے دوران ملی شکست سے کوئی سبق نہیں لیا ہے۔ گنڈوراؤ نے کہاکہ اگر بی جے پی ہمارے دس اراکین اسمبلی کو توڑ سکتی ہے تو ہمارے پاس بھی اس کے 20اراکین اسمبلی کو توڑنے کی طاقت اور حکمت عملی ہے۔ ہم نے دیکھا کہ بی جے پی کے لیڈروں نے ریاست کی اتحادی حکومت کو گرانے کی کوششیں کیں لیکن ان کی کوشش بار بار ناکام ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔