آپریشن کنول کے دوران مجھے بڑی رقم کی پیشکش کی گئی تھی، سابق وزیر شریمنت پاٹل کے بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2021, 11:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 12؍ستمبر (ایس او نیوز) سابق وزیر شریمنت پاٹل نے آپریشن کنول سے متعلق ایک دھماکہ خیز اطلاع دی ہے جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کنول کے دوران بی جے پی لیڈروں نے انہیں بڑی رقم کی پیشکش کی تھی، یہ سچ ہے۔ حالانکہ بی جے پی کی جانب سے مجھے رقم دینے جو لوگ آئے تھے ان سے میں نے رقم نہیں لی۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ آپ کوکتنی رقم چاہئے، بولو! ہم دینے کا انتظام کریں گے۔ لیکن میں بغیر رقم لئے ہی بی جے پی میں شامل ہوا تھا۔میں نے ان سے واضح کہا تھا کہ مجھے رقم نہیں چاہئے بلکہ بی جے پی حکومت تشکیل پانے کے بعد مجھے بھی جگہ ملنی چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے رقم ٹھکرا کر نئی کابینہ میں شامل کرنے کی شرط رکھی تھی۔لیکن اب مجھے کابینہ میں شامل نہیں کیاگیا۔اس سلسلہ میں میں اپنے لیڈروں سے تبادلہ خیال کیا ہوں۔اگلی توسیع میں مجھے کابینہ میں شامل کرنے کا تیقن دیا گیا ہے۔شریمنت پاٹل نے بتایا کہ فی الحال ریاستی کابینہ میں توسیع نہیں ہورہی ہے۔جس وقت توسیع ہوگی مجھے امید ہے ضرور شامل کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔