بی جے پی کے نامزدلوک آیکتہ جسٹس پاٹل کوہٹایاجائے:ویدیکے
بنگلورو22/مئی (ایس او نیوز)کرناٹک میں پچھلی بی جے پی حکومت نے جسٹس بی ایس پاٹل کولوک آیکتہ بنایاوہ سماجی انصاف کے خلاف ہے -جسٹس بی ایس پاٹل کی نامزدگی کی کارروائی درست نہیں تھی اس لیے بی جے پی حکومت سے نامزدلوک آیکتہ کوسبکدوش کیاجاناچاہئے - اس قسم کی ایک درخواست بروزہفتہ نائجاہوراٹاگاراویدیکے نے کیاہے-
درخواست میں کہاگیاہے کہ سابق بی جے پی حکومت نے لوک آیکتہ جسٹس بی ایس پاٹل کی تقرری سماجی انصاف کے خلاف کی تھی،اس لیے انہیں ہٹا دیا جانا چاہیے کیونکہ ان کی تقرری کا عمل مناسب نہیں تھا- ہفتے کے روز ویدیکے نے نئے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ انہیں مستعفی ہونے کی ہدایت کی جائے- جب وہ جسٹس کے عہدہ پرتھے تو اس وقت پاٹل نے بدعنوانی اور جانبداری کا مظاہرہ کیا- ایسے لوگوں کو بی جے پی نے اپ لوک آیکتہ مقرر کیا تھا- ان کے خاندان کے خلاف سنگین الزامات ہیں اور پلیٹ فارم نے مطالبہ کیا کہ نئی حکومت انہیں ہٹائے اور لوک آیکتہ کے وقار کو برقرار رکھے کیونکہ جسٹس پاٹل کے پاس لوک آیکتہ کے طور پر عہدہ برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی جوازنہیں ہے-