اسپیکر کے عدم ا ستعفیٰ کی صورت میں  عدم اعتمادتحریک لا سکتی ہے بی جے پی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th July 2019, 11:26 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور27جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں اقتدار میں آنے کے ایک دن بعد ہی بی جے پی اسمبلی کے صدر کے آر رمیش کمار کے خلاف عدم اعتماد تجویزلانے پر غور کر رہی ہے۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ اگر وہ اپنی مرضی سے استعفیٰ نہیں دیتے، تو پارٹی یہ قدم اٹھا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمار کو کرسی چھوڑنے کے لئے حکومت کی طرف سے صاف پیغام دے دیا گیا ہے، جس پر روایتی طور پر حکمراں پارٹی کے رکن فائز ہوتے رہے ہیں۔ حکمران بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ:’اگر وہ خود استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو ہم صدر کے خلاف  عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔ممبر اسمبلی نے کہا کہ:’ہمارا پہلا ایجنڈا تحریک اعتماد کی تجویزکو جیتنا ہے اور پیر کو فنائنس بل منظور کرانا ہے، ہم انتظار کریں گے اور دیکھیں گے کہ اسمبلی اسپیکر از خود رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیتے ہیں یا نہیں۔ رکن اسمبلی نے پوچھا کہ اپوزیشن پارٹی سے کوئی صدر کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ:’ ایک بار جب ہم ایوان کا اعتماد جیت لیتے ہیں، تو اس کے بعد ہم عدم اعتماد کی تجویزلانے پر کام کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...