انتخابات سے قبل بی جے پی میں بھگدڑ، ایک وزیر، 4 ارکان اسمبلی کے بعد ایک اور رکن اسمبلی لاپتہ!

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2022, 1:22 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 12؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔ گزشتہ روز وزیر سوامی پرساد موریہ اور چار ارکان اسمبلی نے پارٹی سے استعفی دے دیا۔ اب اوریا ضلع کی بدھونا سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ونے شاکیہ غایب بتائے جا رہے ہیں۔ ان کی بیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو اغوا کر لیا گیا ہے اور جبراً لکھنؤ لے جا کر سماجوادی پارٹی میں شامل کرایا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس نے اپنے بیان میں اس کی تردید کی ہے۔

ونے شاکیہ کی بیٹی ریا نے ایک بیان جاری کر کے اپنے چچا دیویش شاکیہ پر سنگین الزام عائد کیا اور کہا کہ انہیں زبردستی لے جایا جا رہا ہے۔ ریا نے کہا، ’’میں بدھونا کے باشندگان سے اہم بات کہنا چاہتی ہو۔ اپ کو معلوم ہے کہ میرے والد کچھ سال قبل فالج سے متاثر ہو گئے تھے اور وہ چل پھر نہیں پاتے۔ اس بیماری کا فائدہ اٹھا کر میرے چچا دیویش شاکہ نے ان کے نام پر نجی سیاست کی اور عوام کا استحصال کیا۔ وہ حد سے تجاوز کرتے ہوئے میرے والد کو گھر سے اٹھا کر سماجوادی پارٹی میمں شامل کرانے کے لئے لکھنؤ گئے ہیں۔‘‘

ریا مزید کہتی ہیں کہ ’’آج چند لوگ ہمارے سماج کے لیڈر بننے کے نام پر اپنی سیاس چمکا رہے ہیں۔ میں انتظامیہ اور پارٹی قیادت کو بتایا چاہتی ہوں کہ میں اپنے والد کی وارث ہوں اور ہم لوگ پوری طرح بھاجپائی (بی جے پی کے) ہیں۔‘‘

اس تنازعہ پر بی جے پی کی طرف سے کسی لیڈر نے تاحال رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، تاہم اوریا ضلع کے لئے ایک معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

دریں اثنا، اوریا کے پولیس سپرینٹنڈنٹ نے کہا کہ رکن اسمبلی ونے شاکیہ بدھونا شانتی کالونی ضلع ایٹاوہ میں خیریت سے اپنی والدہ کے ساتھ موجود ہیں۔ اغوا کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، معاملہ خاندانی تنازعہ سے وابستہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...