بی جے پی رکن اسمبلی تنمے گھوش نے بھی چھوڑا پارٹی کا ساتھ، ترنمول کانگریس میں شامل

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2021, 12:43 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتا،31؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی کو ریاست میں یکے بعد دیگرے کئی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا، اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ بنگال میں ممتا بنرجی حکومت بہ آسانی تشکیل پانے کے بعد بی جے پی کے کئی اہم لیڈران ترنمول کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں اور ان میں بیشتر وہ ہیں جو اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق بشنو پور سے بی جے پی رکن اسمبلی تنمے گھوش نے بھی پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تنمے بھی پہلے ترنمول میں ہی تھے اور اسمبلی انتخابات سے قبل مارچ مہینے میں بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔ اب ان کی ترنمول میں گھر واپسی ہوئی ہے۔

تنمے گھوش نے ترنمول میں شمولیت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی پر کئی طرح کے الزامات عائد کیے اور کہا کہ پارٹی ’بدلے کی سیاست‘ کرتی ہے جسے وہ قطعی پسند نہیں کرتے۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کر کے بنگال کے لوگوں کے اختیارات چھیننے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے خلاف سبھی کو مل کر آواز اٹھانی چاہیے۔ اپنے بیان میں تنمے گھوش نے کہا کہ ’’میں سبھی سیاسی لیڈروں سے گزارش کرتا ہوں کہ عوامی فلاح کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کریں۔‘‘

اس درمیان ترنمول کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ممتا بنرجی کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر بشنو پور سے رکن اسمبلی تنمے گھوش ترنمول فیملی میں شامل ہو گئے۔ ہم ان کا پرخلوص استقبال کرتے ہیں۔‘‘ علاوہ ازیں تنمے کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے ریاست کے وزیر تعلیم براتیہ بسو نے کہا کہ ’’بی جے پی الیکشن کے بعد ٹی ایم سی سے بدلہ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم بی جے پی سے سیاسی طور پر لڑیں گے۔ وہ مغربی بنگال کے لوگوں کو کمتر دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ ساتھ ہی براتیہ بسو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے کئی لیڈران اس وقت ترنمول کانگریس کے رابطے میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔