بی جے پی کے رکن اسمبلی راہل نارویکر مہاراشٹر اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2022, 11:30 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،3؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان اتوار کے روز اسمبلی میں رو روزہ خصوصی اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس کے پہلے دن اسپیکر کے عہدے کے لئے انتخاب ہوا، جس میں ایکناتھ شندے دھڑے کے راہل نارویکر مہاراشٹر اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوئے۔ نارویکر بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔ ارکان اسمبلی نے صوتی ووٹ دے کر نئے اسپیکر کا انتخاب کیا۔

خیال رہے کہ شندے دھڑے اور بی جے پی کی جانب سے راہل نارویکر کو اسپیکر عہدے کا امیدوار بنایا گیا تھا جبکہ ادھو ٹھاکرے اور ایم وی اے نے راجن سالوی کو امیدوار بنایا تھا۔ نارویکر نے مطلوبہ 144 ووٹ سے زیادہ حاصل کر لئے ہیں اور وہ اب تک 164 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔

ادھر، اجلاس سے قبل اسمبلی میں واقعہ شیو سینا قانون ساز پارٹی کے دفتر کو بند کر دیا گیا۔ ادھو ٹھاکرے دھڑے اور ایکناتھ شندے دھڑے میں جاری اختلافات کے سبب اس دفتر کو بند کیا گیا ہے۔ تاہم یہ صاف نہیں ہو پایا ہے کہ یہ دفتر کس کے کہنے پر بند کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مہاوکاس اگھاڑی کی حلیف جماعت کانگریس نے سیاسی بحران کے درمیان اسپیکر عہدے کا انتخاب کرانے کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے گورنر کو ایک مکتوب پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت میں معاملہ زیر التوا ہونے کے سبب اسپیکر کا انتخاب ممکن نہیں ہے۔ تاہم اقتدار میں تبدیلی کے ساتھ ہی گورنر کا رخ تبدیل ہو گیا۔ لہذا ادھو خیمہ کی جانب سے ان پر لگاتار تنقید کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر جانبداری سے کام کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔