بی جے پی رکن اسمبلی لمباولی کی خاتون کارکن کے ساتھ بد تمیزی ، جیل میں بند کروا دینے کی دھمکی۔ خاتون سے عرضی چھین کر پھاڑنے کی کوشش

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2022, 11:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،4؍ستمبر (ایس او نیوز) بی جے پی کے رکن اسمبلی اروند لمباولی نے عوامی ہجوم کے درمیان ایک خاتون کارکن کی نہ صرف سرزنش کی بلکہ اس کے ساتھ گالی گلوج بھی کیا اور اس کو جیل میں بند کردینے کی دھمکی بھی دی۔ یہ پورا واقعہ آج ہفتہ کے دن منظر عام پر آیا ہے۔ اس خاتون کے ساتھ رکن اسمبلی لمباولی جو بد تمیزی کی اس سے لوگوں میں لمباولی کے خلاف غصہ کی لہر پیدا ہوگئی ہے اور لوگوں نے لمباولی پر تنقید شروع کردی ہے۔ رتھ سگے میری جو کانگریس پارٹی کے لئے کام کرتی ہے، اس خاتون نے آج یہاں بتایا کہ رکن اسمبلی وہائٹ فیلڈ میں سیلاب سے متاثر ہ علاقوں کے دورہ پر آئے تھے، اس دوران اس نے رکن اسمبلی سے ملنے کی کوشش کی،جب اس نے اپنی عرضی لمباولی کو دینے کی کوشش کی تو لمباولی نے عرضی گزار سے عرضی چھین کر پھاڑنے کی کوشش کی۔ جب دتھ نے اپنی شکایت سننے کے لئے کہا تو وہ آگ بگولہ ہوگئے اور دھمکی بھی دی۔ مظلوم خاتون نے بتایا کہ لمباولی نے میری موجودگی میں ہی پولیس کو ہدایت دی کہ اس خاتون کو جیل میں بند کردو اور مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تمہاری کوئی عزت ہے؟ تم سرکاری زمین پر قبضہ کرکے ایک رکن اسمبلی کے سامنے آئی ہو، پولیس تھانہ لے جاکر وہاں بٹھایا جائے۔خاتون کارکن نے بتایا کہ اس نے اپنی جائیداد پر 1971میں مکان تعمیر کروایا۔ بی بی ایم پی اب اس مکان کو مسمار کرنا چاہتی ہے۔ خاتون نے کہا کہ مسئلہ چاہے کچھ بھی ہو لیکن رکن اسمبلی کو عوام کے سامنے میرے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے تھا۔دتھ نے بتایا کہ لمباولی کی ایما پر مجھے پولیس تھانہ میں رات 10بجے تک رکھا گیا اور کسی کو فون کال کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔رُتھ نے لمباولی پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وہ میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کھینچ کر مجھے مارنے کی بھی کوشش کی۔

دنیش گنڈوراؤ: اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ اس پورے معاملہ کا ریاستی خاتون کمیشن کو سنجیدہ نوٹس لینا چاہئے۔ انہو ں نے کہا کہ ایک رکن اسمبلی ایک خاتون کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرسکتے۔ رکن اسمبلی نے خاتون کو سنگولر میں مخاطب کیا اور اس کو جیل میں بند کردینے کی دھمکی بھی دی۔لمباولی آخر ہوتے کون ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ تمام بی جے پی لیڈر خواتین کے ساتھ بد تمیزی سے پیش آرہے ہیں۔

کے پی سی سی میڈیا انچارج پریانک کھرگے نے پوچھا کہ اب لمباولی کی ایک خاتون کے ساتھ بد تمیزی پر بی جے پی کے لیڈران کہاں ہیں، جنہوں نے خاتون سے متعلق ان کے تبصرہ پر سوال کیا تھا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا لمباولی غنڈہ ہیں۔ ایک خاتون کی عرضی لے کر ان کی شکایت سننے کی لمباولی کے اندر انسانیت نہیں ہے؟۔دریں اثناء محکمہ مال گزاری کے ملازم پارتھا سارتھی نے رُتھ کے خلاف شکایت درج کرلی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔