’بی جے پی کے لوگ بنگال میں آکر کورونا پھیلا رہے ہیں‘

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2021, 3:06 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتا، 15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ملک بھر میں کورونا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجرات سے آکر بی جے پی کے لیڈران بنگال میں کورونا پھیلارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بنگال میں کورونا کی صورحال قابو میں تھی مگر اب یہاں بھی یومیہ کیس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جلپائی گوڑی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یوگی آدتیہ ناتھ کا نام لئے بغیر کہا کہ دہلی، اترپردیش اور گجرات سے آنے والے لیڈران بنگال میں کورونا پھیلارہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس بے احتیاطی کی وجہ سے ہی بنگال میں کورونا پھیل رہا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے 12فروری کو وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ریاست کے تمام شہریوں کو مفت میں کورونا ویکسین فراہم کی جائے اور ریاستی حکومت اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیرا عظم مودی نے روزانہ ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کررہے ہیں مگر الیکشن کمیشن کو یہ نظر نہیں آرہا ہے۔مگر الیکشن کمیشن نے مجھ پر 24گھنٹے کےلئے پابندی عاید کردی اور مجھے شیتل کوچی جہاں سیکورٹی فورسیس کی فائرنگ میں 4افراد کی موت ہوگئی تھی۔میرے جانے پر 72گھنٹے کےلئے پابندی عاید کردی گئی۔میرا 96گھنٹہ برباد کردیا گیا۔

ممتا بنرجی نے زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیاب کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو روکنے کےلئے ترنمول کانگریس کو کامیاب کرانا ضروری ہے۔انہوں نے بنگال میں این آر سی، این پی آر اور شہریت ترمیمی ایکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔بنگال میں رہنے والا ہر شخص ہندوستانی شہری ہے۔ ممتا بنرجی نے شیتل کوچی واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میںنے اس حاملہ خاتون سے ملاقات کی ہے جو پولس فورسیس کی گولی سے ہلاک ہوگئے ہیں۔میں ایک مہینے کے بچے کو یتیم ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں یہ واقعہ سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس علاقے سے بی جے پی کو بڑی کامیابی ملی تھی مگر یہاں کے عوام کےلئے کچھ بھی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں کوئی بھی محوظ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ این آر سی اوراین پی آر کی بنگال میں ا جازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آسام میں حراستی کیمپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بنگالیوں کورکھا گیا ہے۔بی جے پی بنگال میں آئے گی تو یہاں بھی بنگالیوں کے ساتھ یہی سلوک کیا جائے گا۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ ملک میں کورونا پھیل رہا ہے مگر مودی اور امیت شاہ جو مرکز میں برسراقتدار میں ہےوہ کورونا کے روک تھام کےلئے کچھ نہیں کررہےہیں۔اپنی ڈیوٹی سے بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے ہر ایک شہری کو ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط برتیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...