اقتصادی بحران کے باوجود حکومت طبلے بجارہی ہے:سی پی آئی
نئی دہلی،9ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے کہاکہ جب ملک میں اقتصادی مندی سے لو گ بے حال ہیں تو حکومت اپنے 100دنوں کی کامیابیاں بیان کرنے میں مصروف ہے اور اس کے لئے وہ جگہ جگہ تقریبات کررہی ہے۔پارٹی کی قومی کونسل نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ ایک مہینہ سے جموں۔کشمیر میں بحران کی صورتحال ہے اور لوگوں کے جمہوری حقوق چھین لیے گئے ہیں۔