بی جے پی گجیندر شیخاوت کو برخاست کیوں نہیں کر رہی ہے: اجے ماکن

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2020, 11:39 AM | ملکی خبریں |

جئے پور،20؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر اجے ماکن نے بی جے پی پر راجستھان حکومت کو گرانے کی سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ریاست میں منتخب کردہ حکومت کو گرانے کی سازش کا چہرہ آئے دن بے نقاب ہورہا ہے۔

مسٹر ماکن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھاجپائی سازش کی پرتیں روزبروز کھل رہی ہیں۔ممبران اسمبلی کی وفاداری خریدنے اور جمہوریت کو داغدار کرنے کی غلط حرکت ایک سیاسی بدنماں داغ کے طور پر سازش رچنے والوں کی پیشانی پر لکھی صاف نظر آرہی ہے۔راجستھان کے آٹھ کروڑ عوام اس سازش کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔جس طرح سے کانگریس کے ممبران اسمبلی کو بی جے پی کی ہریانہ حکومت کی مہمان نوازی میں مانیسر،گڑگاوں کے ہوٹل وریسارٹ میں رکھا گیا،یہ اپنے آپ میں بھاجپائی ملی بھگت کو ثابت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مرکزی وزیرگجیندر شیخاوت کو استعفیٰ دینا چاہئے یا انہیں برخاست کیا جانا چاہئے۔انہوں نے سوال کیا کہ جب مسٹر شیخاوت کے ذریعہ یہ کہا گیا کہ مبینہ آڈیو ٹیپ میں آواز ان کی نہیں،تو پھر وہ سامنے آکر اپنا وائس سیمپل دینے سے انکار کیوں کررہے ہیں،ان کے خلاف معاملہ درج ہونے کے بعد انہیں عہدہ سے برخاست کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہریانہ کی کھٹر حکومت کے ذریعہ راجستھان کانگریس ممبران اسمبلی کو غیر متوقع گھیرے میں رکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سازش کے اصل سردار بھاجپائی ہیں۔گزشتہ 17 جولائی کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بی جے پی کی ہریانہ حکومت نے پولیس لگا کر جس طریقہ سے’راجستھان اسپیشل آپریشن گروپ‘کو ایم ایل اے بھنور لال شرما اور وشویندر سنگھ کا وائس سیمپل لینے اور جانچ کرنے سے روکا۔یہ اپنے آپ میں اس ملی بھگت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔اب خبر آرہی ہے کہ کانگریس ارکان اسمبلی کو مسٹر امت شاہ کے ماتحت آنے والی دہلی پولیس الگ الگ پانچ ستارہ ہوٹلوں میں ان کو رکھے ہوئے ہے اور راجستھان پولیس کی جانچ میں خلل ڈالتے ہوئے ان کی جگہ بار بار تبدیل کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...