بی جے پی لیڈروں کی زبان تانہ شاہ جیسی، جو جمہوریت کے لئے مناسب نہیں: امبیڈکر

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 16th October 2019, 1:08 AM | ملکی خبریں |

اورنگ آباد،15/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) وی بی اے کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے الزام لگایا ہے کہ انتخابی مہم میں بی جے پی لیڈر جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں وہ تانا شاہ جیسی ہے، جو جمہوریت کے لئے مناسب نہیں ہے۔

امبیڈکرنے بی جے پی زیر قیادت حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا لیکن کہا کہ پیسہ غبن کرنے کا اس کا طریقہ سابقہ کانگریس اور این سی پی حکومت سے علیحدہ ہے وی  بی اے کے سربراہ نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم کمیونٹی سے سیکولر قوتوں کی حمایت کرنے اور وی بی اے سے دوستی کا نیا باب شروع کرنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما دعوی کر رہے ہیں کہ ریاست کی 288 اسمبلی سیٹوں میں سے وہ تقریباً240 سیٹیں جیتیں گے۔ امبیڈکر نے کہاکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی اقتدار سے باہر نہیں ہوں گے، لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ووٹر ہے جو حکومت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ نہ کہ سیاسی جماعتیں۔ بی جے پی لیڈر اپنی تشہیر ی مہم میں جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں وہ تانہ شاہ جیسی ہے اور جمہوریت کے لئے مناسب نہیں ہے۔انہوں نے بی جے پی زیر قیادت حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بھی پہلے کی حکومت کی مانند بدعنوانی میں شامل ہے، صرف ان کا پیسہ ہتھیانے کا طریقہ پیشرو حکومت سے مختلف ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ سڑک نیٹ ورک بڑھانے کے لئے شروع کئے گئے منصوبے حکومت کے لئے فنڈز جمع کرنے کا ذریعہ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...