کورونا اورمنشیات پر قابو پانے میں ناکام، بی جے پی حکومت برائے نام، یڈی یورپا ریاست کے نہیں شیموگہ کے وزیراعلیٰ بن بیٹھے ہیں: سینئر بی جے پی لیڈرامیش کتی

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2020, 11:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاست میں صرف برائے نام حکومت ہے۔اس کی وجہ سے ریاست میں سارے ترقیاتی کام ٹھپ ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے حالات اور منشیات کے کاروبار پر روک لگانے میں ریاستی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔یہ تاثرات اپوزیشن کے کسی لیڈر نے نہیں بلکہ ریاست میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر رکن اسمبلی امیش کتی کے ہیں۔انہوں نے شہر کے ایک مشہور اخبار کو دئے گئے انٹرویو کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں سے ریاست میں انتظامیہ پوری طرح ٹھپ ہوچکا ہے۔ ریاستی حکومت شمالی کرناٹک کے اضلاع کی ترقی کی طرف کوئی دھیان ہی نہیں دے رہی ہے۔وزیراعلیٰ ایڈی یورپا صرف اپنے اسمبلی حلقے شیموگہ کی طرف ساری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ ایڈی یورپا کرناٹک کے نہیں بلکہ شیموگہ کے وزیراعلیٰ ہیں۔

امیش کتی نے کہا کہ ریاستی حکومت کے اعداد وشمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ گزشتہ ایک سال کے دوران شیموگہ ضلع کے لئے جتنا سرکاری فنڈ جاری کیا گیا ہے، اس کے نصف برابرفنڈ بھی دیگر اضلاع کے لئے جاری نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کے آبی وسائل کے تحفظ میں بھی ناکام ہوچکی ہے۔ عدالتوں سے ریاست کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد بھی حکومت پانی کے تحفظ کے لئے اقدامات نہیں کررہی ہے۔عدالت نے ایک سال قبل آلمٹی ڈیم کی اونچائی میں اضافہ کرنے کی اجازت دی۔حکومت کی طرف سے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔کرشنا ندی کا ہزاروں کیوسکس میٹر پانی ضائع ہورہا ہے۔ اگر اس پانی کا بہتر استعمال کیا گیا تو ریاست کے سوکھے اضلاع میں پانی کی قلت کو دور کیا جاسکتا ہے۔حکومت اس مسئلہ کی طرف کوئی دھیان ہی نہیں دے رہی ہے۔

امیش کتی نے کہا کہ انہیں وزیر بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے بلکہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ریاست میں بی جے پی حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے انہیں امید نہیں ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے زیادہ امیدوار کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے بیشتر بی جے پی اراکین اسمبلی بھی ریاستی حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ وہ صرف اس لئے خاموش ہیں کہ اگر انہوں نے آواز بلند کی تو پارٹی ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔امیش کتی نے کہا کہ وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ شمالی کرناٹک علاقے کی ترقی کے لئے اپنی آواز بلند کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...