بی جے پی لیڈر پر 'فیک نیوز' پھیلانے کا الزام، پولس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2020, 9:22 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،12؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال میں 'فیک نیوز' کو پھیلانا ایک بی جے پی لیڈر کے لیے مہنگا ثابت ہوا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق آسنسول پولس نے مقامی بی جے پی لیڈر بپّا چٹرجی کو گرفتار کر لیا ہے۔ چٹرجی پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے ایک سائن بورڈ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اسے صرف انگریزی، ہندی اور اردو میں لکھا گیا ہے جب کہ بنگلہ زبان میں نہیں۔

دراصل جس سائن بورڈ کا ذکر کیا گیا ہے وہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کا ہے اور اسی کو شیئر کرتے ہوئے بپّا چٹرجی نے لکھا کہ بورڈ پر صرف انگریزی، اردو اور ہندی میں آسنسول میونسپل کارپوریشن لکھا ہے، بنگلہ میں نہیں۔ جب کہ اوپر ایک دوسرے بورڈ پر صرف بنگلہ میں آسنسول میونسپل کارپوریشن لکھا ہے۔ گویا کہ بپّا چٹرجی کا اعتراض جھوٹ پر مبنی ہے۔

بپّا چٹرجی کے اس تبصرہ کے بعد ترنمول کانگریس ضلع صدر اور آسنسول کے میئر جتیندر تیواری نے پولس میں شکایت کر دی۔ اس شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولس نے انھیں گرفتار کر لیا۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ بپّا چٹرجی نے جو پوسٹ شیئر کیا ہے وہ سوشل میڈیا پر کئی دوسرے لوگوں نے بھی شیئر کیا ہے اور فیکٹ چیک کرنے والی ویب سائٹ 'بوم' نے ان سبھی پوسٹ کو جھوٹا پایا ہے۔

بہر حال، بپّا چٹرجی کی گرفتاری کے بعد آسنسول سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور ریاستی یوتھ مورچہ کے سربراہ سومترا خاں تھانہ پہنچے اور انھوں نے پولس کمشنریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران سومترا نے کہا کہ "پولس ٹی ایم سی کی غلام ہو گئی ہے۔ یہاں صدر راج نافذ کیا جانا چاہیے۔"

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...