ہر محاظ پر ناکام بی جے پی حکومت اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتی ہے: پرتھوی راج چوہان

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2019, 11:52 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 11؍ستمبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی)  سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے ایک پریس کانفرنس میں ریاستی حکومت پر اپوزیشن کو ختم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت سام دام دنڈ بھید کا استعمال کرکے اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ ریاست میں مطلق العنانی کرسکیں۔ یہ جمہوریت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

پرتھوی راج چوہان نے اس موقع پر ملک وریاست کی معاشی صورت حال کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ہرمحاظ پر ناکام حکومت عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو موبائیل سیکٹر پوری طرح تباہی کے دہانے پر پہونچ چکا ہے اور اس انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں لوگوں پر بیروزگاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ گزشتہ سہ ماہی میں جی ڈی پی ۵ فیصد تک نیچے آچکی ہے جو گزشتہ ۶ سال میں سب سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کی صورت حال انتہائی تشویشناک حد تک کم ہوا ہے اور سود کی شرح میں کمی کا بھی اس پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے۔ اس معاشی مندی کا سب سے زیادہ اثر صنعتی سیکٹر پر ہوا ہے اور پہلے سہ ماہی میں اس سیکٹر میں صرف صفر اعشاریہ ۶ فیصد کا ہی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بنیادی ضروریات کی اشیاءکے پروڈکشن اگست مہینے میں ۲اعشاریہ۱فیصد درج کیا گیا ہے جبکہ یہ گزشتہ سال ۷ اعشاریہ ۳ فیصد تھا۔

انہوں نے بینکوں کی تعداد کم کرنے پر بھی سوالیہ نشان لگایا اور کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ دو کمزور بینکوں کو ایک ساتھ جوڑ دینے سے ان بینکوں کی حالت بہتر ہوجائے گی۔ پرتھوی راج چوہان نے بینکوں کے گھوٹالوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے ملک میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوئی ہے، بینکوں کے گھوٹالے بڑھتے جارہے ہیں۔ 2014میں بینکوں کا گھوٹالہ 10171کروڑ تھا جو2015میں 19455کروڑ ہوگیا، 2016میں اس گھوٹالے میں ایک ہزار کروڑ روپئے کی کمی ہوئی اور 18699کروڑ تھا۔ لیکن 2017میں یہ بڑھ کر 23934کروڑ روپئے ہوا، 2018میں 41167کروڑ ہوا جو رواں سال میں ابھی تک 71543کروڑ روپئے تک ہوچکا ہے۔

اس پریس کانفرنس میں پرتھوی راج چوہان نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جو بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں، ان سے پوچھنا چاہئے کہ ان کے سامنے ایسی کیا مجبوری تھی کہ انہوں نے اپنے نظریات سے بالکل برعکس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ ونچت بہوجن اگھاڑی سے اتحاد کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ونچت نے اتحادکے لئے ہمارے سامنے جو شرائط رکھی ہیں، اس سے اتحاد ممکن نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ ونچت کی شرط ہے کہ وہ کانگریس سے اسی صورت میں اتحادکرے گی کہ کانگریس این سی پی سے اتحادنہ کرے۔ یہ مناسب شرط نہیں ہے اور ہم این سی پی کو علاحدہ نہیں رکھ سکتے۔اگر ونچت کو ہمارے ہی ساتھ اتحاد کرنا ہے تو اس کے لئے دیگر متبادل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ این سی پی سے اتحاد کے بارے میں انہوں نے بتایاکہ سیٹوں کے درمیان ہمارے درمیان 235سیٹوں پر سمجھوتہ ہوچکا ہے، 41سیٹیں ہم نے اتحاد کے چھوڑی ہیں، جس میں سماج وادی پارٹی شیتکری کامگار پارٹی ودیگر پارٹیاں شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...