وجیندرا کا حلقہ انتخاب۔ ہائی کمان کا فیصلہ حتمی:سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2022, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 25؍ جولائی (ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے واضح کیا ہے کہ شکاری پور اسمبلی حلقہ سے وجیندرا کے مقابلہ کے سلسلہ میں پارٹی ہائی کمان کا فیصلہ ہی حتمی ہوگا۔

یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایڈی ویرپا نے کہاکہ شکاری پور حلقہ کے عوام کے دباؤ کے تحت حلقہ بی وائی وجیندرا کے لئے چھوڑنے کا بیان جاری کیا تھا لیکن اس سلسلہ میں ہائی کمان کا فیصلہ ہی حتمی مانا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وجیندرا میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ اولڈ میسورو سمیت ریاست کے کسی بھی حلقہ سے مقابلہ کرکے جیت حاصل کرسکیں لیکن وزیراعظم نریندر مودی امیت شاہ اور پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کے فیصلہ پر پابند رہیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ ان کے اگلے انتخابات لڑنے کا مطالبہ کیا جس پر یہ وضاحت کی گئی کہ وجیندرا کو اس حلقہ سے انتخاب لڑایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں انہوں نے صرف صلاح دی ہے کہ لیکن وجیندرا کو کس حلقہ سے لڑنا اس کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...