بی جے پی تشہیر میں ’ہیرو‘ اور کام میں ’زیرو‘ ہے: غلام نبی آزاد

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2019, 11:05 AM | ملکی خبریں |

چنڈی گڑھ،12؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ’تشہیر میں ہیرو اور کام میں زیرو ہے۔‘ غلام نبی آزاد نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ’’ہم کام میں ہیرو اور انتخابی مہم میں زیرو ہیں۔ لیکن دوسری پارٹی (بی جے پی) انتخابی مہم میں ہیرو اور کام میں زیرو ہے۔‘‘

کانگریس قائدین یہاں 21 اکتوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور جاری کرنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ان کا کام ٹی وی پر ہے لیکن ہمارا کام زمین پر ہے۔ ہم نوجوانوں ، غریبوں ، خواتین ، کسانوں اور عام لوگوں کے لئے کام کریں گے۔‘‘

غلام نبی آزاد نے کہا ، ’’ہم بیواؤں ، معذوروں، طلاق یافتہ اور غیر شادی شدہ خواتین کو 5100 روپئے ماہانہ پنشن دیں گے۔ ہم ٹرانس جینڈر (خواجہ سرا) برادری کے لوگوں کو 5100 روپے ماہانہ پنشن دیں گے اور ان کا وقار زندگی کا حق یقینی بنائیں گے۔"

غلام نبی آزاد نے پنچایتی راج اداروں اور شہری اداروں میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دینے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے ریاستی سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن اور تمام شعبوں میں خواتین کے لئے مساوی مواقع دینے کا بھی وعدہ کیا۔انہوں نے کہا ، ’’ہم خواتین کی ملکیت والی پراپرٹی پر ہاؤس ٹیکس میں 50 فیصد کی چھوٹ دیں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹکا اسمبلی کے سابق باغی اراکین کی نااہلیت برقرار۔ لیکن انتخاب لڑ نے پر نہیں ہوگی پابندی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ

سابقہ اسمبلی میں جن 17 کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین نے بغاوت کی تھی، انہیں سپریم کورٹ سے تھوڑی سے راحت ملی ہے جس کا اثر ریاستی بی جے پی حکومت پر بھی پڑنے والا ہے۔

ایودھیا معاملہ سے منسلک وہ شخصیات، جن کےکام کی وفاداری مذہب پربھاری ثابت ہوئی

سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد ایودھیا معاملے(مندر- مسجد تنازعہ) کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ 135 سال پہلے1885 میں شروع ہوئےایودھیا تنازعہ کی قانونی لڑائی میں کچھ کردارایسے رہے ہیں، جنہیں ان کی ڈیوٹی کے فرائض کولےکرہمیشہ یاد رکھا جائےگا،

مہاراشٹر: کانگریس - این سی پی نےصدر راج کوغیرضروری بتایا، مودی حکومت پرعائد کیا بڑا الزام

  کا نگریس اور این سی پی نے آج یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مرکزی حکومت پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے مہاراشٹرمیں صدرراج کوغیرضروری قرار دیتے ہوئےاسے جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ قراردیاہے۔ دونوں جماعتوں نے یہ بھی کہا کہ  شیوسینا کے ساتھ سمجھوتہ پرابھی غورنہیں ...

اسدالدین اویسی نےکہا- بابری مسجد کے لئے پانچ ایکڑ زمین کے حق میں نہیں ہے مجلس اتحاد المسلمین

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدراوررکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی ایودھیا معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ایک مسجد کی تعمیر کے لئے دی جانے والی پانچ ایکڑ کی اراضی کے حق میں نہیں ہے

نمونیا ایک ایسا مرض، جس کا علاج موجود، پھر بھی مہلک ترین مرض؛ ایک سال میں آٹھ لاکھ بچے جاں بحق

عالمی ادارہ صحت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق نمونیا کے مرض میں مبتلا ہو کر گزشتہ برس آٹھ لاکھ شیر خوار اور کم عمر بچے ہلاک ہوئے۔ پاکستان، نائجیریا، بھارت، جمہوریہ کانگو اور ایتھوپیا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں نمونیا کے باعث ہلاک ہونے بچوں کی تعداد تقریباً چار ...