بی جے پی نے آج تک کسی خاتون کو پارٹی صدر تک نہیں بنایا: اشوک گہلوت

Source: S.O. News Service | Published on 20th October 2021, 11:49 AM | ملکی خبریں |

جئے پور، 20؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے 40 فیصد ٹکٹ خواتین کے لیے مختص کرنے کا جو اعلان کیا ہے، اس کے بعد دیگر پارٹیوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ اس فیصلہ کے بعد اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں کانگریس ایک مضبوط پارٹی کی شکل میں دیکھی جا رہی ہے۔ پرینکا گاندھی کے اعلان پر کانگریس کے کئی سینئر لیڈران کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اس فیصلے کا استقبال کیا ہے اور ساتھ ہی بی جے پی پر طنزیہ انداز میں حملہ بھی کیا ہے۔

اشوک گہلوت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’یو پی میں 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کا پرینکا گاندھی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ کانگریس نے ملک کو خاتون صدر جمہوریہ اور خاتون وزیر اعظم دیا ہے، لیکن بی جے پی نے آج تک کسی خاتون کو پارٹی کا صدر تک نہیں بنایا۔‘‘ گہلوت نے دعویٰ کیا کہ خواتین کی خودمختاری ملک کی سب سے پرانی پارٹی کا ایجنڈا رہا ہے۔ گہلوت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے خاتون مخالف نظریہ کے سبب ہی یو پی میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔

وزیر اعلیٰ گہلوت نے یہ بھی کہا کہ ’’کانگریس صدر سونیا گاندھی پارلیمنٹ میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دلانے کی سمت میں کوشش کر رہی ہیں۔ یہ بی جے پی کے خاتون مخالف نظریہ کا ہی نتیجہ ہے کہ یو پی میں خواتین غیر محفوظ ہیں، لیکن ریاست میں خواتین کی خود مختاری کے ذریعہ کانگریس آنے والے دنوں میں بی جے پی کی اس بدانتظامی کو ختم کرے گی۔‘‘

واضح رہے کہ اتر پردیش میں آئندہ سال فروری-مارچ میں اسمبلی انتخاب کرائے جانے کے امکانات ہیں۔ 2017 کے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی نے 403 میں سے 312 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔ سماجوادی پارٹی اور کانگریس نے ساتھ مل کر انتخاب لڑا تھا۔ سماجوادی پارٹی نے 47 اور کانگریس نے 7 سیٹیں حاصل کی تھیں۔ مایاوتی کی سربراہی والی پارٹی بی ایس پی 19 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...