یوگی کو گورکھپور سے امیدوار بنائے جانے پر اکھلیش کا طنز، ’بی جے پی نے انہیں پہلے ہی گھر بھیج دیا!‘

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2022, 9:14 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،15؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے ہفتہ کے روز بی جے پی کی طرف سے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی گئی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گورکھپور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس پر اکھلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو گھر پر ہی رہنا پڑے گا۔ انہیں گھر جانے پر بہت بہت مبارک باد۔‘‘

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ ’’یوگی بی جے پی کے رکن نہیں ہیں، اس لئے انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ جو وزیر اعلیٰ گورکھپور میں میٹرو نہیں چلا پائے ہوں، جو سیور لائن نہ بچھا پائے ہوں، جنہوں نے بجلی مہنگی کر دی ہو، عوام ان سے کیا امید رکھیں گے۔‘‘ اکھلیش یادو نے کہا کہ گورکھپور میں تمام سیٹیں سماجوادی پارٹی جیتے گی۔

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ یوپی کے 80 فیصد عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ اس مرتبہ عوام حکومت بدلنے کا ارادہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ترقی کی سیاست کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے اس دوران نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد پر بھی نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دو اسٹول والے نائب وزرا اعلیٰ دیکھے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کیشو پرساد موریہ کو وزیر اعلیٰ نہیں بننے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی میں اب کسی بھی بی جے پی یا دیگر جماعتوں کے لیڈران کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کئی اسمبلی سیٹوں کی قربانی دے کر دوسری جماعتوں سے اتحاد کر رہی ہے۔ ہم نے بہت قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پہلے ہی ہیٹ وکٹ ہو چکی ہے، رن آؤٹ ہو چکی ہے، پویلین سے باہر جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی سماجوادی پارٹی کا منشور جاری کر دیا جائے گا۔ کوشش رہے گی کہ جس طرح سے 2012 کا انتخابی منشور تھا اسی طرح تعلیم، صحت، سوشل اسکیم وغیرہ کا خیال رکھا جائے گا۔

اکھلیش یادو نے بجلی کے معاملہ پر بھی یوگی آدتیہ ناتھ کا محاصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں کسی نے بھی یوگی کے منہ سے بجلی کارخانے کا نام نہیں سنا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ شمسی توانائی پر بھی کام کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...