کورونا کیسس میں اضافہ، بی جے پی کی لاپرواہی کا نتیجہ : رکن اسمبلی یو ٹی قادر

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2021, 7:42 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو، 25؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) رکن اسمبلی یوٹی قادر نے کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے تیاری کے فقدان پر ریاستی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  یوٹی قادر نے کہا کہ ریاست کے عوام حیران و پریشان اور خوفزدہ ہیں ۔ کور ونا کی دوسری لہر پرتکنیکی مشاورتی کمیٹی کی رپورٹ کو ریاستی حکومت نے مکمل نظرانداز کر دیا۔ وباءکو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس نے نظام صحت کو بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ اس کے علاوہ وہ ضمنی انتخابات میں مصروف تھے۔ رکن اسمبلی یوٹی قادر نے کہا کہ عوام کو اعتماد میں لینا حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے۔

ریاستی وزیر اروند لمباولی پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوۓ قادر نے کہا کہ بی جے پی قائد ین کانگریس کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرر ہے ہیں نظم نسق کے تئیں رویہ غیر موثر ثابت ہوا ہے ۔ بنگلور وشہر کے دواخانوں میں بستروں کی قلت ہے۔ صورت حال ابتر ہورہی ہے ۔ بی جے پی حکومت نے دوا خانوں کے بستروں میں اضافہ کے لیے کیا اقدامات کیے؟ یہ نظم ونسق کی نا کامی ہے ۔انہوں نے ریاست کو کیا فائدہ پہنچا یا ؟ کورونا سے نمٹنے میں وہ بری طرح ناکام ہو گئے۔ کانگریس کو اقتدار پر واپس لائیں اور ہم دکھادیں گے صورت حال سے کس طرح نمٹا جا تا ہے ۔ بی جے پی کم از کم کانگریس کی تجاویز پر تو غور ہی کرسکتی ہے ۔‘‘ کرناٹک حکومت نے مفت ویکسین کی فراہمی کی پہل کیوں نہیں کی؟‘‘انہوں نے مشورہ دیا کہ گوا اور کیرالا جیسی پڑوسی ریاستوں کی طرح کر نا ٹک میں بھی ویکسین مفت میں فراہم کی جانی چاہیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...