کرناٹک: کمارا سوامی کی حکومت گرنے کے بعد بی جے پی کی راہ بھی مشکل، کانگریس- جے ڈی ایس اتحاد پربحران

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2019, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک کا سیاسی ناٹک منگل کی شام ختم ہوگیا۔ منگل کو کانگریس - جے ڈی ایس حکومت فلورٹیسٹ کے بعد اقلیت کے سبب گرگئی۔ اسمبلی منگل کو ایچ ڈی کمارا سوامی نے اعتماد کی تجویزپیش کی۔ حالانکہ کمارا سوامی اکثریت ثابت نہیں کرپائے۔ کانگریس - جے ڈی ایس اتحاد کے حق میں 99 اوربی جے پی کے حق میں 105 ووٹ پڑے۔ کرناٹک میں ایچ ڈی کمارا سوامی کی حکومت 14 ماہ ہی چل پائی۔

منگل کوفلورٹیسٹ کے دوران کانگریس - جے ڈی ایس اتحاد کے 15 باغی اراکین اسمبلی غیرحاضررہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کے دو دیگراراکین اسمبلی، ایک بی ایس پی رکن اسمبلی اورایک آزاد رکن اسمبلی بھی ایوان نہیں پہنچا۔ اب ریاست کے بی جے پی صدر بی ایس یدی یورپا کے چوتھی باروزیراعلیٰ بننے کا راستہ واضح ہوگیا ہے۔ گزشتہ سال کرناٹک اسمبلی الیکشن کے بعد مئی ماہ میں بی ایس یدی یورپا نے وزیراعلیٰ کا عہدہ کا حلف لیا تھا، لیکن اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہنے کے سبب 56 گھنٹے بعد ہی انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔ اب ان کے پھروزیراعلیٰ بننے کا امکان ہے۔

منگل کو فلورٹیسٹ شروع ہونے کے پہلے ہی یہ واضح طورپردیکھنے لگا تھا کہ کانگریس - جے ڈی ایس اتحادی حکومت اپنے اراکین اسمبلی کومنانے میں کامیاب نہیں ہوپائی۔ ان کی ساری کوششیں ناکام ہوتی نظرآرہی تھی۔ شاید کمارا سوامی کو پہلے ہی اس کا خدشہ ہوگیا تھا اوروہ وزیراعلیٰ عہدہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے تھے۔  اعتماد کی ووٹنگ کے بحث میں ہی کمارا سوامی نے مکمل اکثریت کھو دینے کا اشارہ دے دیا تھا۔

اتحاد فلورٹیسٹ شروع ہونے تک کسی کرشمہ کی امید کررہا تھا اورآخری چاردنوں میں اس نے کوشش کی تھی کہ اعتماد کی ووٹنگ سے نہ گزرنا پڑے، لیکن جب تمام حالات ان کے خلاف ہوگئے توکمارا سوامی نے کسی دوسرے متبادل کی امید چھوڑ دی تھی۔

حالانکہ سبھی سیاسی رسہ کشی کے درمیان دل بدل قانون کی کئی خامیاں بھی سامنے آئیں اوراعتماد کی ووٹنگ کے دوران کانگریس - جے ڈی ایس لیڈروں نے بھی یہ بات ایوان میں رکھنے کی کوشش کی۔ اسمبلی اسپیکرنے کانگریس اورجے ڈی ایس کے سبھی اراکین اسمبلی کوفلورٹیسٹ کے لئے تین لائن میں کھڑا کیا تھا۔ حالانکہ اتحاد فلورٹیسٹ میں ناکام رہا۔

ووٹنگ کے فوراً بعد بی جے پی کے ریاستی صدربی ایس یدی یورپا نے ریاستی حکومت کی قیادت کرنے کا اعلان کیا۔ حالانکہ اگرزمینی سطح پردیکھیں تو یہ اتنا بھی آسان نہیں ہوگا۔ کیونکہ 224 کی تعداد والی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے لئے 113 کی تعداد ہونی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...