’آر ایس ایس کے سامنے حکومت نے خود سپردگی کر دی ہے‘، یومِ آئین پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2022, 11:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) یومِ آئین (26 نومبر) کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جاری ایک بیان میں بی جے پی اور آر ایس ایس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے آر ایس ایس کے سامنے خود سپردگی کر دی ہے جو ملک کے مضر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’حکومت نے خود کو اور اداروں کو آر ایس ایس کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے۔ یہ ایک ایسی تنظیم ہے جو کہ سماجی خدمت کی آڑ میں پروپیگنڈہ پھیلا رہی ہے۔ اب آر ایس ایس اور بی جے پی الفاظ کا یکسر استعمال کرنا غلط نہیں ہوگا۔‘‘

ملکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ جو آئین سات دہائیوں سے زیادہ مدت سے وقت کی کسوٹی پر کھرا اترا ہے، آج یہ ایک بنیادی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ اس درمیان یومِ آئین کے موقع پر انھوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے سبھی عظیم لیڈروں کی بیش قیمت تعاون کو ہم یاد کرتے ہیں۔

اپنے جاری بیان میں کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے پی ایم مودی پر ’پاکھنڈ‘ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ’نظریاتی سربراہوں‘ کا آئین کی تعمیر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور مودی نے 26 نومبر کو یومِ آئین کی شکل میں منانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ آئین کے تئیں احترام دکھانے کو بے قرار تھے۔

قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں یومِ آئین تقریب کو خطاب کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد اپوزیشن پارٹی نے ان پر تنقیدی حملے کیے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’بی جے پی کے نظریاتی سربراہوں کا آئین کی تعمیر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘‘ ایک دیگر ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ ’’درحقیقت آر ایس ایس ہندوستانی آئین کے خلاف تھا۔ حالانکہ آئین کے تئیں احترام دکھانے کی چاہت میں پی ایم مودی نے 26 نومبر کو یومِ آئین کی شکل میں منانے کا فیصلہ کیا، بھلے ہی وہ اسے (آئین کے جذبات کو) ہر دن بگاڑتے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...