سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بی جے پی حکومت زراعت مخالف قوانین کو رد نہیں کر رہی: کماری شیلجا

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2021, 1:00 PM | ملکی خبریں |

چنڈی گڑھ،24؍جنوری(ایس او نیوز؍یو این آئی)  ہریانہ کانگریس صدر کماری شیلجا نے کہا ہے کہ ریاست کی بی جے پی-جے جے پی مخلوط حکومت ہرمحاذ پر ناکام ہونے سے عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ اسی لئے اس کے وزراء کو عوام کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزراء کی لوگوں کے سامنے جانے کی ہمت نہیں ہو رہی ہے۔ یوم جمہوریہ پورا ملک پورے جوش و خروش کے ساتھ مناتا ہے۔ کسان ٹریکٹر مارچ نکال کر یوم جمہوریہ منانا چاہتے ہیں، یہ کسانوں کا حق ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اس میں پورا تعاون کرے گی۔

کماری شیلجا ہفتہ کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر حصار کے کیمپ چوک پر واقع ان کے مجسمہ پر پھول چڑھانے پہنچی تھیں۔ اس کے بعد کماری شیلجا حصار کے راماین ٹول پلازہ اور چرخی دادری کے کتنالا ٹول پلازہ پر زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلا رہے کسانوں کو اپنی حمایت دینے پہنچیں۔

کماری شیلجا نے کہا کہ آزادی کے وقت بیرونی حکومتوں سے جنگ کی گئی تھی اور آج کے دن کسان ایک نئی تحریک چھیڑے ہوئے ہیں۔ اس تحریک کا آغاز بی جے پی حکومت نے کرایا ہے۔ اپنے حقوق کے لئے اس شدید ٹھنڈ میں ہمارے کسان اور مزدور سڑکوں پر بیٹھنے کے لئے مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ چنندہ سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے سبب بی جے پی حکومت زراعت مخالف سیاہ قوانین کو رد نہیں کرنا چاہتی ہے۔ سرمایہ کاروں کے مفاد کے آگے بی جے پی حکومت کو کچھ بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آج ملک کے کسانوں کو سڑکوں پر اتر کر اپنے مفادات کی لڑائی لڑنی پڑ رہی ہے۔ کماری شیلجا نے کہا کہ کسانوں کی اس جدوجہد میں کانگریس پارٹی مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔