ہلدوانی بس اڈا تعمیر معاملہ میں پھنسی بی جے پی حکومت، ہائی کورٹ نے کیا جواب طلب

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2020, 11:32 PM | ملکی خبریں |

نینی تال،16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں بین ریاستی بس اڈے کی تعمیر کے معاملے میں ریاستی حکومت بری طرح پھنس گئی ہے۔ ہائی کورٹ کی جانب سے ریاستی حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے بس اڈے کو گولا پار سے دوسری جگہوں پر منتقل کرنے کے معاملے میں جواب دینے کو کہا ہے۔ عدالت نے حکومت سے پوچھا ہے کہ وہ تین ہفتوں کے دوران بتائے کہ گولا پار سے بس اڈہ منتقل کرنے کے لئے کون سے اسباب موجود ہیں۔

ہلدوانی کے گولا پار کے روی شنکر جوشی کی جانب سے جمعہ کو دائر مفاد عامہ کی عرضی پر قائم مقام چیف جسٹس روی کمار ملیمتھ اور جسٹس رویندر پیٹھانی کی ڈبلز بنچ میں سماعت ہوئی۔ عرضی گزار کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت نے گولا پار میں بنائے جانے والے بین ریاستی بس اڈے کو بغیر کسی مناسب وجہ کے ہلدوانی کے تین پانی علاقے میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرضی گزار کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک حکومت گولا پار میں بنائے جانے والے بس اڈے پر 11 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے جبکہ اس کے لئے تقریباً 2625 درختوں کو کاٹا جاچکا ہے۔ عرضی گزار کی جانب سے آگے کہا گیا کہ کس برس 10۔2009 کو ریاستی حکومت کی جانب سے نئے بس اڈے کی تعمیر کے لئے ہلدوانی میں سروے کا کام شروع کیا گیا۔

سروے ٹیم میں محکمہ جنگلات، ٹرانسپورٹ کے محکمے اور محصولات کے ملازمین شامل تھے۔ سروے ٹیم نے پایا کہ گولا پار کے روکھڑ علاقے میں موجود محکمہ جنگلات کی آٹھ ہیکٹیئر زمین نئے بس اڈے کی تعمیر کے لئے مناسب ہے۔ ٹیم نے یہ بھی پایا کہ زمین پر کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ہے۔ اس کے بعد جنگلات کی مرکزی وزارت سے اجازت طلب کی گئی۔

عرضی گزار نے الزام لگایا کہ حکومت بس اڈے کو منتقل کرنے کے معاملے میں کوئی مناسب سبب نہیں بتا رہی ہے۔ عرضی گزار کے وکیل راجیو سنگھ بشٹ نے بتایا کہ عدالت نے حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئئے کہا کہ حکومت تین ہفتوں میں یہ بتائے کہ بین ریاستی بس اڈے کو منتقل کرنے کی کیا وجوہات تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...